حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 181 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 181

حقائق الفرقان ۱۸۱ سُورَة يُوسُفَ تفسیر ۔ ان سب دعوؤں میں جو یوسف کے بھائیوں نے کئے ۔ کہیں انشاء اللہ نہیں کہا۔ خدا کا نام بالکل نہیں لیا۔ اسی واسطے حضرت یعقوب علیہ السلام کو خوف پیدا ہوا کہ ان کی ان باتوں کا نتیجہ اچھا نہیں ہوگا کیونکہ ان کو جناب الہی کا خیال بھی نہیں آیا۔ انشاء اللہ تعالیٰ کہہ نہیں سکے۔ يرتع ۔ کھیلے گا، کو دے گا، جنگل کے پھل کھائے گا ، چرانا سیکھے گا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۹) وَإِنَّا لَهُ لَنْصِحُونَ ۔ دیکھو خدا کا نام نہیں لیتے اور جب تک نہیں لیتے ۔ ناکام رہتے ہیں ۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۹) ١٦ - فَلَمَّا ذَهَبُوا بِهِ وَ اجْمَعُوا أَنْ يَجْعَلُوهُ فِي غَيْبَتِ الْجُنِّ وَأَوْحَيْنَا إِلَيْهِ لَتُنَبِّنَّهُم بِأَمْرِهِمْ هُذَا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ ۔ ترجمہ ۔ پھر جب یوسف کو لے کر چلے اور سب متفق ہو گئے کہ اس کو ڈال دیں اندھے کوئیں میں اور ہم نے وحی بھیجی یوسف کی طرف کہ البتہ تو ان کو ضرور خبر دے گا ان کے اس کام کی اور وہ جانتے نہ ہوں گے۔ تفسیر - آوحَيْنَا ۔ اس جگہ خدا تعالیٰ نے حضرت یوسف کی تشقی فرمائی۔ وحی کی آواز اونچی ہوتی ہے مگر پاس والے نہیں سنتے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۲۹) لَتُنَبَتَنَّهُم بِأَمْرِهِمْ هَذَا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ ( يوسف : ١٦) کہ اے یوسف ! دیکھ تجھے باپ سے الگ کیا تیری زمین سے تجھے الگ کیا اور اندھیرے کو ئیں میں ڈالا۔ مگر میں تیرے ساتھ ہوں گا اور اس علیحدگی کی تعبیر کو تو بھائیوں کے سامنے بیان کرے گا اور ان کو اس بات کا شعور نہیں ہے۔ دیکھ لو یہ باتیں باپ نہیں کر سکتا نہ وعدہ دے سکتا ہے کہ یوں ہوگا۔ یا جاہ وجلال کے وقت تک یہ تندرستی بھی ہوگی ایک باپ بچے سے پیار تو کر سکتا ہے مگر وہ اس کے آئندہ کی حالت کا کیا اندازہ لگا سکتا ہے ان باتوں کو جمع کر کے دیکھو اگر کوئی انسان تسلی دیتا تو بچہ کو پیار کرتا گلے میں ہاتھ ڈالتا اور اسے کہتا کہ ہم چی جی دیویں گے ۔ مگر خدا کی ذات کیا رحیم ہے وہ فرماتا ہے لتُنتَهُم بِأَمْرِهِمْ هُذَا ہم وہ عروج دیویں الحکم جلدے نمبر ۳ مورخہ ۲۴ جون ۱۹۰۳ء صفحه ۱۲) گے کہ تو ان احمقوں کو بتلا دے گا۔