حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 179 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 179

حقائق الفرقان ۱۷۹ سُورَة يُوسُفَ - لَقَدْ كَانَ فِي يُوسُفَ وَ إِخْوَتِهَ ايْتُ لِلسَّابِلِينَ - ترجمہ ۔ بے شک یوسف اور اس کے بھائیوں کے مقدمہ میں ہر قسم کے نشانات ہیں نشانات مانگنے والوں کے لئے ۔ تفسیر سائلین - آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نبوت کے متعلق سوال کرنے والوں کے واسطے یوسف اور اس کے بھائیوں کے بیان میں جواب ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے واسطے بھی مکہ والوں نے یہی ارادے کئے تھے کہ ان کو قتل کیا جاوے یا قید کیا جاوے یا جلا وطن کیا جاوے۔ آخر آپ ہجرت پر مجبور کئے گئے ۔ اور بالآخر یوسف کی طرح اہل مکہ پر فتح پائی۔ اور انہیں معاف کر دیا۔ اس آیت میں پیشگوئی ہے کہ جو حال یوسف کے بھائیوں کا اس کے مقابلہ میں ہوا تھا وہ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۹) ان قریش کا ہوگا۔ أيْتُ لِلسَّابِلِينَ ۔ ۱۔ مکہ سے نکلنا پڑا ۲۔ پھر حاکم ہو گئے ۳۔ مکہ فتح ہو گیا۔ ۴۔ مکہ والوں نے معافی کی درخواست کی۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۹) ۹، ۱۰ - إِذْ قَالُوا لَيُوسُفُ وَ اَخُوهُ اَحَبُّ إِلَى أَبِينَا مِنَّا وَنَحْنُ عُصْبَةٌ إِنَّ أَبَانَا لَفِي ضَلِلٍ مُّبِيْنِ إِقْتُلُوا يُوسُفَ أَوِ اطْرَحُوهُ أَرْضًا يَخْلُ لَكُمْ وَجْهُ أَبِيكُمْ وَتَكُونُوا مِنْ بَعْدِهِ قَوْمًا صَلِحِينَ - ترجمہ۔ جب کہنے لگے کہ یوسف اور اس کا (چھوٹا ) بھائی زیادہ پیارے ہیں ہمارے باپ کے ہم سے حالانکہ ہم زیادہ قوت دار ہیں کچھ شک نہیں کہ ہمارا باپ بڑی غلطی اور صریح عشق میں مبتلا ہے۔ یا تو مار ڈالو یوسف کو یا اسے پھینک دو کسی ملک میں کہ صرف تمہیں پر رہ جائے تمہارے باپ کی مہربانی اور اس کے بعد ہو جا نا تم سنوار والی قوم ۔ تفسیر - عُصْبَةٌ ۔ ہم ایک بڑی جماعت ہیں۔ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقابلہ میں ایسا ہی کہا گیا تھا۔ مِنَ الْقَرْيَتَيْنِ عَظِيمُ (الزخرف:۳۲)۔ کے بڑے آدمی پر دو بڑی بستیوں کے رہنے والوں سے۔ (ناشر)