حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 176 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 176

حقائق الفرقان ۱۷۶ سُورَة يُوسُفَ سُوْرَةُ يُوسُفَ مَكَّيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ہم پڑھنا شروع کرتے ہیں سورہ یوسف کو اس اللہ کے نام سے جو تمام خوبیوں کا جامع ہے۔ سب عیبوں سے پاک بے محنت انعام دینے والا محنت کو ضائع نہیں کرنے والا ہے۔ - الر تِلْكَ أَيْتُ الْكِتَبِ الْمُبِينِ - ترجمہ ۔ ہم اللہ ہیں بار بار بیان کرتے ہیں ثبوت تیری نبوت کا۔ یہ مضبوط اور اس کتاب کی آیتیں ہیں جو روشن ہے۔ تفسیر اتر - انا اللہ ازی۔ میں اللہ دیکھتا ہوں کہ جو کچھ تم حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کرتے ہو۔ جس طرح تم اس رسول کے ساتھ برتاؤ کر رہے ہو۔ اسی طرح یوسف کے ساتھ اس کے بھائیوں نے کیا تھا۔ تمہارا بھی اس رسول کے سامنے وہی حال ہو گا جو یوسف کے سامنے یوسف کے بھائیوں کا ہوا تھا۔ حضرت یوسف علیہ السلام کے گیارہ بھائی تھے جن میں سے ایک بنیامین ان سے بھی عمر میں چھوٹے تھے اور یہی سگے بھائی یوسف علیہ السلام کے تھے۔ باقی بھائیوں میں سے جو سوتیلے تھے۔ ایک ان کے خیر خواہ تھے۔ باقی نو مخالف تھے۔ ایسا ہی رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مخالف بھی تِسْعَةَ رَهْطٍ نوگروہ تھے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۲۹) إِنَّا أَنْزَلْتُهُ قُرْنَا عَرَبِيًّا لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ - ترجمہ ۔ ہم نے اس کو اتارا ہے پڑھنے کے لائق کھول کھول کر بیان کرنے والی زبان میں تاکہ تم سمجھو غور کرو۔ تفسیر ۔ عَرَبِيًّا ۔ کھول کر سنانے والی زبان میں ۔ ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۹)