حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 174
حقائق الفرقان ۱۷۴ سُورَةٌ هُودٍ لِذلِكَ خَلَقَهُمْ - رحم کے واسطے ہی ان کو پیدا کیا ہے۔ اس آیت سے ظاہر ہے کہ دنیا میں اختلاف مذاہب کا ہمیشہ رہے گا ۔ تمت ۔ یہ بھی خدا تعالیٰ کی ایک بات ہے اور پوری ہوگی کہ جن و ناس کا ایک گروہ داخل جہنم ہوگا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۲۹) ۱۲۱ - وَكُلًّا نَقُصُّ عَلَيْكَ مِنْ أَنْبَاءِ الرُّسُلِ مَا نُثَبِّتُ بِهِ فُؤَادَكَ وَ جَاءَكَ فِي هَذِهِ الْحَقُّ وَمَوْعِظَةٌ وَذِكْرَى لِلْمُؤْمِنِينَ۔ ترجمہ ۔۔ اور ہم ہر ایک حال تجھ سے بیان کرتے ہیں رسولوں کی خبروں میں سے تا کہ اس سے ہم مضبوط کریں تیرے دل کو اور آ پہنچی تیرے پاس ان (قرآنی) بیانوں کے اندر حق بات اور نصیحت اور یادگار ایمانداروں کے لئے ۔ تفسیر - كُلا نقص ۔ یہ سب جو ہم نے بیان کیا یہ اس واسطے ہے کہ پہلے انبیاء کے حالات کے سننے اور معلوم کرنے سے تیرا دل مضبوط ہو کہ تمام انبیاء کے ساتھ ایسا حال ہوا۔ اور تو بھی ایک نبی ہے۔ وَجَاءَكَ ۔ اور جو پیشنگوئی تیرے متعلق تھی ۔ وہ اب آ گئی ہے۔ - ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۹) ۱۲۲- وَقُلْ لِلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ اعْمَلُوا عَلَى مَكَانَتِكُمْ إِنَّا عَمِلُونَ - ترجمہ۔ اور ان سے کہہ دے جو ایمان نہیں لائے کہ تم کئے جاؤ کام اپنی قدرت اور طاقت اور مقام پر ، ہم بھی کر رہے ہیں ۔ تفسیر عَلَى مَكَانَتِكُمْ - حتی الامکان تم اپنی پوری طاقت سے میرے مقابلہ میں زور لگاؤ۔ اور اپنی جگہ پوری طرح سوچ بچار کرلو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۱۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۲۹)