حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 163 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 163

حقائق الفرقان ۱۶۳ سُورَةٌ هُودٍ - ٩٩ - يَقْدُمُ قَوْمَهُ يَوْمَ الْقِيمَةِ فَأَوْرَدَهُمُ النَّارَ وَبِئْسَ الْوِرْدُ الْمَوْرُودُ - ترجمہ ۔ انجام کار فرعون آگے آگے ہوگا اپنی قوم کے پھر ان کو ڈال دے گا آگ میں ۔ وہ بڑا گھاٹ ہے جس پر پہنچے۔ تفسیر۔ ورڈ۔ کاٹھ کا بڑا پیالہ۔ گھاٹ میں اترنے کو بھی کہتے ہیں۔ رفی بھی کہتے ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۸) ۱۰۱- ذَلِكَ مِنْ أَنْبَاءِ الْقُرَى نَقُصُّهُ عَلَيْكَ مِنْهَا قَائِمٌ وَحَصِيدٌ - ترجمہ ۔ یہ بستیوں کی خبریں ہیں جو ہم تجھ کو سناتے ہیں کوئی تو ان میں سے قائم ہے اور کوئی بالکل گری ہوئی ہے۔ تفسير - ذلِكَ مِنْ أَنْبَاءِ الْقُرى ۔ یہ باتیں ان واقعات و حالات سے متعلق ہیں ۔ جن کے متعلق انبیاء آتے ہیں۔ فرعون کو مصر ہی کا تو گھمنڈ تھا۔ پھر مصراب موجود ہے۔ اس کی حالت کو دیکھو۔ بعض ایسی بستیاں ہیں جو تباہ ہو گئیں۔ مثلاً لوط کی بستیاں جن کے نام سڈام وغیرہ پانچ بستیاں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ صفحه (۱۲۸) ١٠٢ - وَمَا ظَلَمْنَهُمْ وَلكِنْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ فَمَا أَغْنَتْ عَنْهُمُ الهَتُهُمُ الَّتِي يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ مِنْ شَيْءٍ لَمَّا جَاءَ أَمْرُ رَبِّكَ وَ مَا زَادُوهُمْ غَيْرَ تتبيب - ترجمہ ۔ اور ہم نے تو ان پر کچھ ظلم نہیں کیا تھا لیکن وہ اپنے پر آپ ہی ظلم کرتے رہے تو ان کو کچھ کام نہ آئے اُن کے معبود جن کو وہ پکارا کرتے تھے اللہ کے سوا مخلوق میں سے ۔ جب آ پہنچا حکم عذاب تیرے رب کا تو ان کو تباہی کے سوا کچھ زیادہ نہ ملا ۔ تفسیر۔ تشبیب ۔ ہلاکت جیسا کہ سورہ تبت میں بھی آیا ہے۔ صوفیوں نے لکھا ہے کہ انسان کا جسم بھی ایک بستی ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۲۸)