حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 160 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 160

حقائق الفرقان ١٦٠ سُورَةٌ هُودٍ ۸۹ - قَالَ يُقَوْمِ اَرَعَيْتُمْ إِنْ كُنْتُ عَلَى بَيِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّي وَرَزَقَنِي مِنْهُ رِزْقًا حَسَنًا وَمَا أُرِيدُ أَنْ أَخَالِفَكُمْ إِلَى مَا أَنْهُكُمْ عَنْهُ إِنْ أُرِيدُ إِلَّا الْإِصْلَاحَ - مَا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللَّهِ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَ إِلَيْهِ أُنِيبُ - ترجمہ۔ شعیب نے کہا اے میری قوم! تم دیکھو تو اگر میں بادلیل ہوں اپنے رب کی طرف سے اور اس نے دی مجھ کو اپنی طرف سے عمدہ روزی اور میں نہیں چاہتا کہ میں ہی کرنے لگوں وہ کام جس سے تم کو منع کرتا ہوں میں تو صرف اصلاح ہی چاہتا ہوں مجھ سے جہاں تک ہو سکے اور میری کامیابی تو اللہ ہی کے فضل پر ہے میں نے اُسی پر بھروسہ کر لیا اور میں اُسی کی طرف رجوع کرتا ہوں ۔ تفسیر - رزَقَنِي مِنْهُ - میں بد معاملگی نہیں کرتا ۔ لین دین میں دھو کہ نہیں کرتا۔ پھر بھی مجھے خدا نے اپنی جناب سے بہت عمدہ رزق دے رکھا ہے۔ تم کیوں وَلا تَنْقُصُو الْمِكْيَالَ وَالْمِيزَانَ پر عمل نہیں کرتے۔ میری مثال سے ظاہر ہے کہ حصول رزق ماپ تول کی کمی پر موقوف نہیں۔ وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللَّهِ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ ۔ میرے ایک دوست بڑے مہمان نواز تھے۔ ایک دفعہ ایک مہمان آیا ۔ عشاء کی نماز کا وقت تھا۔ پاس ، ا پیسہ پیسہ تک تک نہ نہ تھا۔ تھا۔ اسے اسے کہا کہ آپ ذرا لیٹ جاویں میں آپ کے کھانے کا بندو بست کرتا ہوں ۔ اس کے بعد انہوں نے دعا کی طرف توجہ کی اور کہا أفَوِّضُ أَمْرِى إِلَى اللهِ إِنَّ اللهَ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ (المومن: ۴۵) مولی تیرا ہی مہمان ہے۔ یکا یک ایک آدمی نے آواز دی کہ لینا میرے ہاتھ جل گئے ۔ ایک قاب پلاؤ کا تھا۔ نہ اس نے اپنا کام بتایا۔ نہ ان کو جلدی میں خیال رہا وہ قاب مدت تک بعد امانت رہا کوئی مالک پیدا نہ ہوا۔ تو گل عجیب چیز ہے۔ سا (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۲۸) ٩٠ - وَيُقَومِ لَا يَجْرِمَنَّكُمْ شِقَاقَى أَنْ يُصِيبَكُمْ مِثْلُ مَا أَصَابَ قَوْمَ نُوحٍ أَوْ قَوْمَ هُودٍ أَوْ قَوْمَ صُلِحٍ وَمَا قَوْمُ لُوطٍ مِنْكُمْ بِبَعِيدٍ - ترجمہ ۔ اور اے میری قوم ! تمہیں میری دشمنی مجرم نہ بنا دے کہ تم پر مصیبت آ پڑے گی جیسی ے میں تو اپنا کام سونپتا ہوں اپنے ہی اللہ کو۔ کچھ شک نہیں کہ اللہ بڑا دیکھنے والا ہے بندوں کا۔