حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 7
حقائق الفرقان سُورَةُ الْأَنْفَال اس میں قسم قسم کے اختراع کئے ہیں اور ہر وقت فیشن کی دھت میں کتر بیونت کرتے رہتے ہیں ۔ یہی اولاد کے اخراجات کا ، یہی مکانات کا ، یہی کتب کا یعنی ایک درجہ ضرورت ۔ ایک حد سے بڑھ کر فضولی ۔ دوسری بات عجائبات قدرت اور اللہ کے انعاموں کے مطالعہ سے فرماں برداری کا مادہ بڑھتا ہے اس رکوع میں ان باتوں کا ذکر آتا ہے۔ - لِمَا يُحْيِيكُمْ ۔ حدیث شریف میں اس کی تفصیل ہے كُلُّكُمْ عَارِ الْامَنْ كَسَوْتُهُ وَكُلُّكُمْ ضَالُ الَّا مَنْ هَدَيْتُهُ ۔ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَ قَلْبِهِ - کبھی اللہ تعالیٰ آدمی اور اس کے دل کے درمیان روک ڈال دیتا ہے۔ یہ سزا ہے اس بات کی کہ تحریک ملک پر عمل نہیں کیا۔ جو وقت نیکی کرنے کا تھا اس میں نیکی نہیں کی ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۱، ۱۱۲) ایمان والو! مان لو۔ اللہ اور اس کے رسول کی بات کو جب وہ تمہیں بلائیں ایسی باتوں کے لئے کہ جس سے تمہیں زندہ کرے۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۰) اور یقین جانو کہ اللہ انسان اور اس کے دل کے درمیان روک ہو جاتا ہے اور اسی کی طرف تم اٹھائے جاؤ گے ۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۶۳) قرآن مجید کو بتوجه تمام مطالعہ کرنے سے یہ مسئلہ حل ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے صفات وافعال میں بے مثل ہے لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَیخ ایک اللہ تعالیٰ کا احیاء ہے۔ ایک انبیاء کا احیاء ہے۔ چنانچہ ایک مقام پر فرمایا۔ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَ لِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يحييكم جس سے کھل جاتا ہے کہ رسول کا احیاء کیا ہے۔ اور اسی سے مسیح کے احیاء کی حقیقت کھل جاتی ہے۔ ( تشحیذ الاذہان جلدے نمبر ۴ ۔ ماہ اپریل ۱۹۱۲ء صفحہ ۱۷۶) اے تم سب ننگے ہو سوائے اس کے جس کو میں پہناؤں اور تم سب گمراہ ہو سوائے اس کے جس کو میں ہدایت دوں ۔ (مرتب)