حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 157
حقائق الفرقان ۱۵۷ سُورَةٌ هُودٍ اللہ کے حکم، اللہ کی رحمت اور اس کی برکتوں پر جو تم پر ہیں تعجب کرتی ہو۔ بے شک وہ پاک ذات تعریف کیا گیا بزرگی والا ہے۔ ( بدر جلد ۱۳ نمبر ۶ - درس حدیث مورخہ ۱۰ را پریل ۱۹۱۳ ء صفحه (۱۳) ۷۸- وَلَمَّا جَاءَتْ رُسُلُنَا لُوْطًا سِيءَ بِهِمْ وَضَاقَ بِهِمْ ذَرُعًا وَ قَالَ هُذَا يَوْمٌ عَصِيبٌ - ترجمہ۔ اور جب ہمارے بھیجے ہوئے لوط کے پاس آئے اس کو برا لگا ان کا آنا اور تنگ دل ہوا ان کے سبب سے اور بولا آج بڑی مصیبت پڑی۔ تفسیر وَ لَمَّا جَاءَتْ رُسُلُنَا لُوطًا سِي بِهِمْ - چونکہ تو رات میں لکھا ہے کہ لوگ خود ان کو گھر میں لائے ۔ اس لئے بعض مفسرین نے اس کے اچھے معنے کئے ہیں کہ لوگ اس امر پر تنگ ہوئے کہ یہ کیوں ہمارے ساتھ نہیں چلتے اور مہمان نہیں بنتے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۷) ۷۹۔ وَجَاءَهُ قَوْمُهُ يُهْرَعُونَ إِلَيْهِ وَ مِنْ قَبْلُ كَانُوا يَعْمَلُونَ السَّيَّاتِ قَالَ يُقَوْمِ هَؤُلَاءِ بَنَاتِي هُنَّ أَطْهَرُ لَكُمْ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَلَا تُخْزُونِ فِي ضَيْفِي أَلَيْسَ مِنْكُمْ رَجُلٌ رَّشِيلٌ - ترجمہ ۔۔ اور آئی قوم لوط کے پاس بے اختیار دوڑی ہوئی ۔ اس سے پہلے وہ لوگ بڑے کام کرتے تھے۔ لوط نے کہا اے قوم! یہ میری بیٹینیں ہیں۔ یہ بہت عمدہ ہیں تمہارے لئے تو تم اللہ کو سپر بناؤ اور مجھ کو رسوا نہ کرو میرے مہمانوں میں ۔ کیا تم میں کوئی بھی بھلا آدمی نہیں ۔ تفسیر هَؤُلَاءِ بَنَاتِي هُنَّ أَطْهَرُ لَكُمْ - تورات سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت لوط کی سات بیٹیاں تھیں۔ پانچ اسی گاؤں میں بیاہی ہوئی تھیں ۔ تو حضرت لوط نے ان کو شرم دلائی کہ دیکھو سب لڑکیاں تمہارے ہی گھروں میں ہیں ۔ پس کیا میں تمہارے برے میں ہوں کہ اجنبی لوگوں کو بطور جاسوس داخل کروں ۔