حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 155
حقائق الفرقان ۱۵۵ سُورَةٌ هُودٍ فَمَا لَبِثَ أَنْ جَاءَ بِعِجْل ۔ اس سے معلوم ہوا کہ مہمان سے پوچھا کہ روٹی کھاؤ گے یا نہیں؟ لغو بات ہے۔ جو ما حضر ہو پیش کر دیا ہے تو کھالے۔ حنين - تلا ہوا ترجمہ دہلی کی رہائش کی وجہ سے ہے۔ اصل میں اس کے معنے ہیں کہ گوشت کی بساند ورطوبت جلائی گئی تھی ۔ ایک پتھر گرم نیچے ایک اوپر رکھ دیتے ہیں اور اسی طرح گوشت تیار کیا جاتا ہے۔ ہمارے علاقے میں بھی ایسا کرتے ہیں ۔ ایک کھال میں رکھ کر گرم ریتے میں رکھ دیا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۲۷) ا فَلَمَّا رَا اَيْدِيَهُمْ لَا تَصِلُ إِلَيْهِ نَكِرَهُمْ وَ أَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةً قَالُوا لَا تَخَفْ إِنَّا أُرْسِلْنَا إِلَى قَوْمِ لُوطٍ - ترجمہ ۔ پھر جب دیکھا کہ ان کے ہاتھ گوشت تک نہیں پہنچتے تو ان سے بدگمان ہوا اور دل میں ڈرا وہ بولے آپ پ مت ڈر وہم لوط کی قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں۔ تفسیر ۔ وَ أَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةً - صوفیوں نے لکھا ہے کہ ابراہیم کے قلب نے معلوم کر لیا کہ یہ عذاب لائے اور ابراہیم اللہ کے غضب سے ڈرے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۷) ۷۲ ۔ وَ امْرَأَتُهُ قَائِمَةٌ فَضَحِكَتْ فَبَشِّرْنُهَا بِاسْحَقَ وَ مِنْ وَرَاءِ اسْحَقَ يَعْقُوبَ - ترجمہ ۔ ۔ اور ابراہیم کی بیوی کھڑی ہوئی تھی تو اسے حیض آگیا یا وہ ہنس پڑی اور اسی کو ہم نے بشارت دی اسحق کی اور اسحق کے سوائے یعقوب کی بھی۔ تفسیر - فَضَحِكَت - ہنس پڑی ۲ حیض آگیا ۔ ( تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۹) فَضَحِكَتْ ۔ اس کے ایک معنے کرتے ہیں کہ وہ بڑھاپے میں حائض ہوئی۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحہ ۱۲۷)