حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 153
حقائق الفرقان ۱۵۳ سُورَةٌ هُودٍ ۶۲ - وَ إِلى ثَمُودَ أَخَاهُمُ صُلِحًا قَالَ يُقَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُمْ مِّنْ الهِ غَيْرُهُ هُوَ اَنْشَاكُم مِّنَ الْأَرْضِ وَ اسْتَعْمَرَكُمْ فِيهَا فَاسْتَغْفِرُوهُ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ إِنَّ رَبِّي قَرِيبٌ مُّجِيبٌ - ترجمہ ۔ اور ہم نے ثمود کی طرف بھیجا ان کے بھائی صالح کو کہا اے میری قوم ! اللہ ہی کی عبادت کرو جس کے سوائے تمہارا کوئی سچا معبود نہیں ۔ اسی نے تم کو پیدا کیا زمین سے پھر اسی میں آباد کیا تم کو تو اس سے مغفرت چاہو پھر آئندہ بدیوں سے بچتے رہو نیکی کرتے رہو۔ بے شک میرا رب ہر ایک کے پاس ہے اور دعا قبول فرمانے والا ہے۔ تفسیر - قريب مجيب - قریب ہے دعا سنتا ہے اور پھر قبول کرتا ہے۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۲۷) ۶۵ - وَيُقَوْمِ هَذِهِ نَاقَةُ اللهِ لَكُمْ آيَةً فَذَرُوهَا تَأْكُلُ فِي أَرْضِ اللَّهِ وَ لَا تَمَسُّوهَا بِسُوءٍ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابٌ قَرِيبٌ - ترجمہ۔۔ اور اے میری قوم! یہ اللہ کی اونٹنی ہے تمہارے لئے بطور نشان کے ہے۔ تو اسے چھوڑ دو کہ کھاتی پھرے اللہ کی زمین میں اور اسے کچھ صدمہ نہ پہنچاؤ نہیں تو تم کو جلدی عذاب پہنچے گا۔ تفسير هذهِ نَاقَةُ الله - اللہ تعالیٰ جس چیز کو چاہے نشان قرار دے لے۔ یہاں ایک معمولی اونٹنی کی نسبت کہہ دیا۔ چلو یہی بطور نشان سہی۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۷) ٦٦ - فَعَقَرُوهَا فَقَالَ تَمَتَّعُوا فِي دَارِكُمْ ثَلَثَةَ أَيَّامٍ ذَلِكَ وَعْدُ مَكْذُوب - - وَعْدُ غَيْرُ ترجمہ۔ تو انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں تو صالح نے کہا کہ اب تم رہ لو تمہارے گھروں میں تین دن ۔ یہ ایسا وعدہ ہے جو جھوٹا نہ ہوگا۔ تفسیر ۔ وَعْدٌ غَيْرُ مَكذوب ۔ بعض وعدے مل بھی جاتے ہیں۔ یہاں غَيْرُ مَكْذُوب فرمایا