حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 151 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 151

حقائق الفرقان سے فتح پاتا ہے۔ ۱۵۱ سُورَةٌ هُودٍ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۹ / دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۷) ۵۰- تِلْكَ مِنْ أَنْبَاءِ الْغَيْبِ نُوحِيهَا إِلَيْكَ مَا كُنْتَ تَعْلَمُهَا أَنْتَ وَلَا قَوْمُكَ مِنْ قَبْلِ هَذَا فَاصْبِرُ : إِنَّ الْعَاقِبَةَ لِلْمُتَّقِينَ ۔ ترجمہ۔۔ یہ غیب کی چند خبریں ہیں ہم نے اس کو وحی کی تیری طرف ، نہ تو تو ہی جانتا تھا ان کو نہ تیری قوم اس سے پہلے پس نیکیوں پر جمے رہو اور بدیوں سے بچتے رہو کچھ شک نہیں کہ انجام کی کامیابی تو متقیوں ہی کو حاصل ہے۔ تفسیر - تِلْكَ مِنْ أَنْبَاءِ الْغَيْبِ ۔ یعنی اے نبی تیرے دشمن بھی غرق ہوں گے۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۹) تِلْكَ مِنْ أَنْبَاءِ الْغَيْبِ ۔ نبی کریم کو مخاطب فرمایا ہے کہ یہ آئندہ کا واقعہ ہم بیان کر رہے ہیں قصہ نہیں ۔ فرماتا ہے کہ تم خدا سے دعائیں کرو اور وہ ادب سے ہوں اور حضرت نوح کی طرح استقلال سے اپنی تعلیم پھیلاؤ ۔ وہ تعلیم جسے تو اور تیری قوم اس سے پہلے ہرگز نہ جانتی تھی ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ إِنَّ الْعَاقِبَةَ لِلْمُتَّقِينَ انجام کار متقی فتح پائیں گے۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۲۷) ۵۱ وَ إِلى عَادٍ أَخَاهُمُ هُودًا قَالَ يُقَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُمْ مِّنْ إِلَهِ غَيْرُهُ إِنْ أَنْتُمْ إِلَّا مُفْتَرُونَ - ترجمہ ۔ اور ہم نے عاد کی طرف اُن کے بھائی ھود کو بھیجا ، اس نے کہا اے میری قوم اللہ ہی کی عبادت کرو۔ کوئی تمہارا سچا معبود نہیں اس کے سوائے ۔ تم تو بہتان ہی باندھتے ہو۔ تفسیر اعبد الله - یہ اصل الاصول بہت ضروری ہے۔ پہلے جو کام کر وخدا کے حکم کے ماتحت کرو۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کے مطابق ہو۔ پھر تمہاری نفسانی غرض اس میں شامل نہ ہو۔ مَا لَكُمْ مِنْ اللَّهِ غَيْرُهُ اعْبُدُوا الله کا یہی مطلب تھا۔ اسے تاکید کے لئے فرماتا ہے کہ