حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 150 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 150

حقائق الفرقان ۱۵۰ سُورَةٌ هُودٍ دیکھا۔ حضرت علی بھی مجبور ہو کر مدینہ سے چلے آئے ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ پھر مدینہ دارالخلافہ نہ بنا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحہ ۱۲۶، ۱۲۷) إِنَّ ابْنِي مِنْ أَهْلِی ۔ یعنی میرا بیٹا میری بی بی کی طرف سے۔ اور قرآن تو صاف کہتا ہے یہ لڑکا تیرے اہل کا بیٹا بھی نہیں۔ جہاں کہتا ہے ۔ إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَهْلِكَ إِنَّهُ عَمَلٌ غَيْرُ صَالِحٍ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۴۵ ، ۱۴۶) دعا میں مسئول کی تعریف ہوتی ہے اور سائل کا حال اور پھر عرض مدعا ۔ چنانچہ حضرت نوح دعا فرماتے ہیں رَبِّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أَسْلَكَ مَا لَيْسَ لِي بِهِ عِلْمٌ وَ إِلَّا تَغْفِرُ لِي وَتَرْحَمْنِي أَكُنُ مِنَ الْخُسِرِينَ ۔ اللہ تعالیٰ کو غفور رحیم کہہ کر اپنے مسئول کی تعریف کی ہے اور اكُن مِّنَ الْخَسِرِينَ عرض کر کے اپنی کمزوری کا اقرار کیا ہے۔ اور پھر دعوی نہیں کیا کہ میں ایسے سوالات نہیں کروں گا بلکہ اس کے لئے بھی جناب النبی سے استعانت کی ہے۔ یہ انبیاء کا غایت درجہ ادب ہے۔ تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ا ۔ ماہِ جنوری ۱۹۱۳ ء صفحہ ۳۶) ۴۹- قِيلَ يَنُوحُ اهْبِطُ بِسَلِمٍ مِنَّا وَ بَرَكَةٍ عَلَيْكَ وَ عَلَى أُمَمٍ مِمَّنْ مَعَكَ وَأمَم وَأُمَمٌ سَنُمَتِّعُهُمْ ثُمَّ يَمَسُّهُمْ مِنَّا عَذَابٌ أَلِيمٌ - ترجمہ ۔۔ اللہ کا حکم ہوا کہ اے نوح ! ہماری طرف سے سلامتی کے ساتھ اتر اور برکتوں کے ساتھ جو تجھ پر ہیں اور ان لوگوں پر جو تیرے ساتھ ہیں اور کچھ اور گروہ ہیں جن کو ہم سامان دیں گے پھر ان کو پہنچے گا ہماری طرف سے ٹیس دینے والا عذاب۔ تفسیر - بِسَلھ ھنا ۔ سلامتی ہماری طرف سے ۔ اس تعوذ کا نتیجہ ہے ۔ یہ تو بدلہ کا بدلہ ہوا۔اب برکات تجھ پر اور تیرے ساتھیوں پر ہوں گے۔ یہ اس ادب کا انعام ہے۔ ایک صوفی نے عجیب نکتہ لکھا ہے کہ ساحران فرعون کے ادب کا نتیجہ تھا کہ انہیں ایمان لانے کی توفیق عطا ہوئی ۔ انہوں نے جناب موسیٰ کا ادب کیا اور کہا اما آن تُلْقِي (الاعراف : ۱۱۶) میں نے بھی اس سے ایک نکتہ نکالا یہ کہ مباحثہ میں ہمیشہ پہلے دشمن کو اعتراض کرنے دے پھر اس کا جواب دے ۔ مومن اس طریق لے وہ نہیں ہے تیرے گھر والوں میں ۔ اس کے کام ہیں ناکارہ۔ ۲۔ کیا تو رکھتا ہے۔ ہے وہ