حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 146 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 146

حقائق الفرقان ۱۴۶ سُورَةٌ هُودٍ ایک نبی کی بات کی سخت ہتک ہے نیز ایک نبی کے عمل کو مکروہ فرمایا۔ میں نے کہا۔ آپ مولوی عبداللہ صاحب کو جانتے ہیں۔ جنہوں نے تحفتہ الہند لکھی ہے۔ کہاہاں وہ تو میرے پیرومرشد تھے میں نے کہا۔ سنا ہے کہ بہت سے ہندوؤں کو مسلمان کر لیا تھا۔ کہا۔ کیوں نہیں ۔ تین سے زیادہ کو مسلمان کر لیا تھا۔ جس مدرسہ میں پڑھتے تھے اس کے تمام طالب علم مسلمان ہو گئے۔ میں نے کہا تم نے تو رات پڑھی ہے اس میں لکھا ہے کہ نوح نے ۸۰ آدمی ۹۵۰ برس کی تعلیم میں مسلمان کئے ۔ اب میں کس طرح مان لوں کہ مولوی عبداللہ نے چند سالوں میں ۳۰۰ کافر مسلمان کر لئے۔ کیا ایک امتی نبی سے بڑھ کر ہو سکتا ہے؟ اس نے کہا بات تو ٹھیک ہے۔ آپ : آپ ہی جواب دیں۔ میں نے کہا۔ سنو! جو ہتھیار مولوی عبداللہ کے پاس تھا ( قرآن مجید ) وہ نوح کے پاس نہیں تھا۔ پس یہ فضیلت تو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طفیل ہے۔ یہی بات یہاں سمجھ لو ۔ دوم ۔ یہ بتاؤ کہ قرآن شریف خدا کا معجز کلام ہے یا نہیں؟ کہا۔ ضرور۔ میں نے کہا کہ وہ کس زبان میں ہے۔ کہا۔ عربی میں ۔ میں نے کہا کہ ابو جہل کون سی زبان بولتا تھا ۔ کہا۔ عربی۔ میں نے کہا کہ ہتک کر رہے ہو۔ جو زبان خدا کی طرف سے معجزہ ہے وہی ایک کافر کا فعل قرار دے رہے ہو۔ یہ سن کر مبہوت رہ گیا۔ سوم میں نے اسے کہا۔ آپ ایک تصویر یا بت بناؤ۔ میں آپ کو ایک مسئلہ سمجھاتا ہوں ۔ اس پر وہ جھٹ بولا کہ تصویر یابت بنانا تو حرام ہے۔ میں حرام فعل کا ارتکاب کیونکر کروں؟ میں نے دو تین بار یہ فقرہ اس سے دہرایا۔ پھر کہا کہ ہوش کرو۔ ایک نبی کے فعل کو حرام قرار دے رہے ہو ( أَنِّي اخْلُقُ لَكُمْ مِنَ الطِينِ كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ ) ۔ (آل عمران : ۵۰) دیکھو حضرت صاحب نے تو ادب کیا ہے اور صرف یہی فرمایا کہ میں اسے مکروہ سمجھتا ہوں ورنہ ایسا کر سکتا۔ اور تم جو صریح حرام کہہ رہے ہو۔ وہ بہت نادم ہوا اور کہا کہ سب باتوں کا جواب آگیا۔ یہ باتیں علم سے نہیں آتیں۔ خدا کے خاص فضل سے آتی ہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۶) یہ غلط ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب تک جتھہ نہ تھا۔ آپ نے جنگ نہ کی ۔ لے غالباً تین سو ہونا چاہیے۔ (ناشر) کے تمہارے پاس یہ کہ مٹی سے تمہارے لئے تجویز کرتا ہوں پرندے کے روپ میں۔