حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 144 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 144

حقائق الفرقان ママ سُورَةٌ هُودٍ آج تک موجود ہیں اور ان میں ہزاروں ہزار روحانی معلم اور پر اپکاری ( خیر خواہ ، نفع رساں ) النبی انعامات اور احسانات سے سرفراز اور ممتاز ہیں ۔ نوح علیہ السلام کے مخالفوں کے معبودانِ باطلہ ود، سواع ، يغوث ، یعوق ، نسر کا کوئی حامی نہیں ، حامی نہیں رہا اور نوٹ کی تعلیم توحید ، توحید، نبوت اور معاد کے ہزاروں ہزار ناصر و معین موجود ہیں۔ نوح علیہ السلام کے مخالفوں ، حق کے دشمنوں پر کمزور اور مظلوم کی وہ آہ اثر کر گئی جس کا بیان آیت ذیل میں ہے۔ رَبِّ لَا تَذَرُ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَفِرِينَ دَيَّارًا (نوح: ۲۷)۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۵) آسودہ حالوں پر غریب ناصح کی بات کم اثر کرتی ہے۔ حضرت نوح کا زمانہ بہت آسودہ حالی کا تھا اس لئے انہوں نے اپنے ناصح کی باتوں پر سے فائدہ نہ اٹھایا۔ بہت افسوس ہے کہ یہ مرض مسلمانوں میں بھی پھیلتا جاتا ہے۔ اسی واسطے میں نہیں چاہتا کہ بہت دولت مند میری بیعت میں داخل ہوں۔ كَمَا تَسْخَرُونَ ۔ ایک معنے یہ ہیں ۔ اسی لئے ہم ہنسی کرتے ہیں کہ تم بھی ہنسی کرتے۔ یا یہ معنے کہ ہم اتنی ہنسی کریں گے جتنی تم کرتے رہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۲۶) جب یہ لوگ گھبرا اٹھتے ہیں اور لوگوں کو دینِ الہی کی طرف رجوع کرتا ہوا پاتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ ان کی مخالفتیں اور عداوتیں مامور کے حوصلے اور ہمت کو پست نہیں کر سکتی ہیں۔ اور وہ ہر آئے دن بڑھ بڑھ کر اپنی تبلیغ کرتا ہے۔ اور نہیں تھکتا اور درماندہ نہیں ہوتا۔ اور اپنی کامیابی اور مخالفوں کی ہلاکت کی پیشگوئیاں کرتا ہے۔ جیسے نوح علیہ السلام نے کہا کہ تم غرق ہو جاؤ گے اور خدا کے حکم سے کشتی علیہ نے تم بنانے لگے تو وہ اس پر ہنسی کرتے تھے۔ نوح نے کیا کہا ؟ اِن تَسْخَرُوا مِنَّا فَإِنَّا نَسْخَرُ مِنْكُمْ كَمَا تَسْخَرُونَ ۔ اگر تم ہنسی کرتے ہو تو ہم بھی ہنسی کرتے ہیں اور تمہیں انجام کا پتہ لگ جاوے گا کہ گندے لے اے میرے رب ! نہ چھوڑ خاص زمین پر کافروں کا کوئی گھر بسنے والا۔