حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 5 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 5

حقائق الفرقان ♡ سُورَةُ الْأَنْفَال ۱۴ - ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ شَاقُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَمَنْ يُشَاقِقِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَإِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ - ترجمہ ۔ یہ اس وجہ سے کہ انہوں نے سخت دشمنی کی اللہ اور اس کے رسول کی اور جو مخالف ہوگا اللہ اور اس کے رسول کا تو بے شک اللہ سخت عذاب کرنے والا ہے۔ تفسیر ۔ شَدِيدُ الْعِقَابِ ۔ عقاب سے ظاہر ہے کہ پہلے انسان جرم کرتا ہے پھر اس کو سز املتی ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۱) ۱۶ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا لَقِيتُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا زَحْفًا فَلَا تُوَلُّوهُمُ الْأَدْبَارَ - ترجمہ۔ اے ایماندارو! جب تم مقابل ہو کافروں سے جو بڑے جتھے ہوں تو ان سے منہ پھیر کر نہ بھا گو۔ تفسیر - فَلَا تُوَتُوهُمُ الْأَدْبَارَ ۔ اس وقت بھی مذاہب میں ایک بڑی جنگ ہو رہی ہے۔ اور وہ دلائل کی جنگ ہے۔ اعتراضوں کے جواب دینے کی جنگ ہے۔ نیک نمونہ دکھانے کا دن ہے۔ پس مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ مخالفوں کے مقابلہ میں پیٹھ نہ پھیریں ۔ اگر ایسا کرو گے تو بہت سی روحیں قبول حق کے لئے تیار ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۱) ۱۸- فَلَمْ تَقْتُلُوهُمْ وَلَكِنَّ اللهَ قَتَلَهُمْ وَ مَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَ لكِنَّ اللهَ رَفَى وَلِيُبْلِيَ الْمُؤْمِنِينَ مِنْهُ بَلَاءٌ حَسَنًا إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ - ترجمہ ۔ ایم نے کہاں قتل کیا انہیں لیکن اللہ ہی نے اُن کو قتل کیا اور تو نے تیر نہیں چلا یا جب چلا یا تیر بلکہ اللہ ہی نے چلایا اور تاکہ مومنوں سے محنت لے اچھی طرح (اور انعام دے اچھا انعام ) اپنی طرف سے ۔ بے شک اللہ بڑا سننے والا بڑا جاننے والا ہے۔ تفسیر ۔ اِذْ رَمَيْت - ہتھیار پھینکا تو نے ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۱) کیسا سچا کلمہ توحید اور راستبازی کا بھرا ہوا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد ہوتا ہے