حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 138 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 138

حقائق الفرقان ۱۳۸ سُورَةٌ هُودٍ نے استغفار کیا۔ اور کہا کہ خدا تعالیٰ کو سب قدرتیں ہیں ۔ چنانچہ اس کے بعد اس کا نکاح حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہو گیا۔ اور اس نے خود اقرار کیا کہ یہ میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔ یاس مومن کا کام نہیں ۔ حضرت یعقوب علیہ السلام نے بھی ایک موقع پر فرمایا ہے ۔ لو لَا يَا يُنَسُ مِنْ رَّوْحِ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْكَفِرُونَ (یوسف: ۸۸) چنانچہ اس کا پھل پایا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۲۵) ا وَ لَئِنْ آذَقْتُهُ نَعْمَاءَ بَعْدَ ضَرَّاء مَسَّتْهُ لَيَقُولَنَّ ذَهَبَ السَّيَّاتُ عَنِّي إِنَّهُ لَفَرِحُ فَخُورٌ - - ترجمہ ۔ اور اگر ہم اس کو تکلیف کے بعد جو اُس کو پہنچی آرام کا مزہ چکھا ئیں تو وہ کہنے لگے دور ہو گئیں ہم سے تکلیفیں اور برائیں ۔ کچھ شک نہیں کہ وہ خوشیاں کرتا شیخی مارتا ہے۔ تفسیر ۔ وَلَئِنْ آذَقْتُهُ نَعْمَاء - حدیثوں میں ایک شخص کا ذکر ہے جسے جذام تھا۔ اس کے سامنے فرشتہ مثل ہو کر آیا اور پوچھا کیا چاہتا ہے۔ کہا لون حَسَن - رنگ اچھا ہو۔ جسمانی صحت ہو۔ چنانچہ ایسا ہو گیا پھر اس نے کہا کہ کیا چاہتا ہے۔ کہا مال مویشی اونٹ وغیرہ۔ یہ بھی مل گیا۔ پھر وہی فرشتہ گدا کی شکل میں اس کے سامنے آیا اور سواری کے لئے گھوڑا مانگا۔ تو اس نے اسے جھڑ کا کہ یوں دینے لگے تو ہمارے پاس کیا ر ہے اور اسے ذلیل سمجھا۔ بد بخت انسان تھوڑے سے سکھ پر پھول بیٹھتا ہے اور اکٹر باز بن جاتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۵) ۱۳ - فَلَعَلَّكَ تَارِكٌ بَعْضَ مَا يُوحَى إِلَيْكَ وَ ضَابِقٌ بِهِ صَدْرُكَ أَنْ يَقُولُوا لَوْ لَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ كَنْزُ أَوْ جَاءَ مَعَهُ مَلَكَ إِنَّمَا انْتَ نَذِيرٌ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ وَكِيلٌ ۔ ترجمہ کیا تو کچھ حصہ اس وحی کا جو تیری طرف کی جاتی ہے چھوڑ بیٹھنے والا ہے ( یعنی یہ کبھی نہ ہوگا اور یہ بھی کبھی نہ ہوگا ) کہ اس کی وجہ سے تیرا دل تنگ ہو کہ وہ کہتے ہیں کیوں نہیں اتارا گیا اس شخص پر خزانہ یا اس کے ساتھ فرشتہ ( کیوں ) نہ آیا تو تو بس ڈر سنانے والا ہی ہے دشمنوں کو اور اللہ ہر ایک شئے کا بڑا لے کیونکہ مومن نا امید نہیں ہوتا اللہ کی بہار سے ہاں کافر ہوا کرتے ہیں۔