حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 135
حقائق الفرقان الله الَّا تَعْبُدُوا إِلَّا اللَّهَ إِنَّنِي لَكُمْ مِنْهُ نَذِيرٌ وَبَشِيرٌ - سُورَةٌ هُودٍ ترجمہ ۔ یہ کہ کسی کی پوجا نہ کرنا مگر اللہ ہی کی۔ البتہ میں اس کی طرف سے تمہارے لئے ڈرانے والا اور بشارت دینے والا نبی بن کر آیا ہوں ۔ تفسیر ۔ اللہ تعالی کے سواکسی کی پریس کے سوا کسی کی پرستش مت کرو، بے ریب میں تمھارے لیے ہوں ڈرانے وا والا اور بشارت دینے والا ۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۰۴) الَّا تَعْبُدُوا إِلا الله - پس یہ اس کتاب کی تعلیم کا خلاصہ ہے ۔ یہی کلمہ اسلام کا روحِ رواں ہے۔ جس کے اعلان کا یہاں تک اہتمام ہے کہ پانچ وقت کوٹھوں پر چڑھ کر تبلیغ کی جاتی ہے۔ اور دنیا میں کسی مذہب نے کسی بات کی اس زور سے اشاعت نہیں کی۔ انَّنِي لَكُمْ مِنْهُ نَذِيرٌ وَبَشِیر ۔ یہ توحید کو کامل کرنے کے لئے اس کا دوسرا حصہ ہے کیونکہ سب - احکام انہی مبارک وجودوں کے ذریعے سے ظاہر ہوئے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبرے مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۴) وَ أَنِ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ يُمَتِّعُكُمُ مَّتَاعًا حَسَنًا إِلَى اجَلٍ مُّسَمًّى وَيُؤْتِ كُلَّ ذِي فَضْلٍ فَضْلَهُ وَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ كَبِيرٍ ترجمہ ۔ اور یہ کہ مغفرت مانگو اپنے رب سے اور اس کی جناب میں رجوع کرو وہ تم کو سامان دے گا اچھا سامان ایک معین وقت تک اور ہر فضل و کمال والے کو زیادتی دے گا اس کے فضل و کمال میں اور اگر تم منہ موڑ لو گے تو میں خوف کرتا ہوں تم پر بڑے دن کے عذاب سے۔ تفسیر - يُمَتِّعُكُمُ مَتَاعًا حَسَنًا - بعض لوگ قرآن سیکھنے یا اس پر عمل کرنے کی نسبت یہ عذر کرتے ہیں ۔ فکر معاش ۔ دو دن کی زندگی میں بھلا کیا کرے کوئی۔ فرماتا ہے رزق کا سامان ہم خود کردیں گے۔ وَمَا مِنْ دَابَّةٍ میں اس مسئلہ کو کھولا ہے۔ إن تَوَلَّوا - مذہب حق اختیار کرنے سے بعض دکھوں سے ڈرتے ہیں۔ فرماتا ہے کہ وہ عذاب