حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 134
حقائق الفرقان ۱۳۴ سُورَةٌ هُودٍ ۲ سُوْرَةُ هُودٍ مَّكَّيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سورہ ھود کو اللہ کے نام سے پڑھنا شروع کرتا ہوں جو تمام صفات سے موصوف ہے اور سب برائیوں سے پاک ، بلا مبادلہ دینے والا اور مبادلہ سے محروم نہ رکھنے والا ہے۔ - الر كِتَبُ احْكِمَتْ أَيْتُهُ ثُمَّ فُصِّلَتْ مِنْ لَدُنْ حَكِيمٍ خَبِيرٍ - ترجمہ ۔ میں اللہ مکرر رسالت اللہ مکرر رسالت محمدیہ پر سورت نازل کرتا ہوں یہ آیتیں ایک کتاب کتاب کی ہیں جو محکم ہے تفصیل وار بیان کی گئی ہیں بر محل کام کرنے والے بڑے خبردار کی طرف سے۔ تفسیر - الر انا للہ آری ۔ اللہ تعالیٰ جا ۔ اللہ تعالیٰ جل شانہ فرماتا ہے ماتا ہے بتوں کے حامی جو کچھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مخالفت کرتے رہتے ہیں ۔ وہ میں دیکھ رہا ہوں ( جس کے معنے یہ ہیں کہ ہمیں ان کی شرارتوں کا علم ہے اس کے مطابق باز پرس ہو گی )۔ اس سورۃ میں دشمنانِ رسالت مآب کی شرارتوں کا بیان ہے۔ کتب ۔ دنیا کے تمام راستبازوں کی تعلیم کی جامع کتب ۔ ثُمَّ فُصِّلَتْ - ایک مقام پر فرمایا ہے وَ لَوْ جَعَلْنَهُ قُرْآنًا أَعْجَمِيًّا لَقَالُوا لَوْ لَا فُصِّلَتْ أَيْتُهُ وَاعْجَمِيٌّ وَعَرَبي ( حم سجدة: ۴۵) جس سے ظاہر ہے کہ فُصِّلَت کی مصداق عربی زبان ہے جو بہت فصیح اور تمام قسم کے معانی و مافی الضمیر کے اظہار کے لئے کافی ہے۔ کوئی زبان اللہ کا ترجمہ مفرد لفظ میں برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں۔ مِنْ لَدُنْ حَكِيمٍ خَبِيرٍ ۔ یہ کتاب حکیم کی طرف سے ہے۔ عام حکیم جو کچھ کہتے ہیں اس کے سامنے عوام کو چون و چرا کا یارانہیں چہ جائیکہ ایک عظیم الشان حکیم کی طرف سے ہوا اور حکیم بھی ایسا کہ جو ہر طرح سے باخبر ہو۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبرے مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۲۴) لے اور اگر ہم اس قرآن کو عجمی زبان میں اتارتے تو بھی یہ ضرور کہتے کہ کیوں نہیں کھول کھول کر بیان کی گئیں اس کی آیتیں ۔ آدمی تو مجھی ہو اور قرآن عربی ۔