حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 133 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 133

حقائق الفرقان ۱۳۳ سُورَة يُونُسَ ۱۰۵- قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنْ كُنْتُمْ فِي شَكٍّ مِّنْ دِينِي فَلَا أَعْبُدُ الَّذِينَ تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللهِ وَ لكِنْ أَعْبُدُ اللهَ الَّذِي يَتَوَفَّكُمْ وَأُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ۔ ترجمہ ۔ کہہ دے اے لوگو! اگر تم شک میں ہو میرے مذہب اور طریقہ سے تو میں عبادت کروں گا ہی نہیں جن کی تم عبادت کرتے ہو اللہ کے سوا لیکن میں تو عبادت کرتا ہوں اس اللہ کی جو تمہاری روحیں نکال لیتا ہے اور مجھے حکم ہو چکا ہے کہ میں ایمانداروں میں رہوں ۔ تفسير - يتو فلم ۔ روح کی بقاء کے مسئلہ کو ذہن نشین کرنے کے لئے یتوفی استعمال میں آتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبرے مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۴)