حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 130 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 130

حقائق الفرقان ۱۳۰ سُورَة يُونُسَ ۹۳ - فَالْيَوْمَ نُنَجِيكَ بِبَدَنِكَ لِتَكُونَ لِمَنْ خَلْفَكَ آيَةً وَ إِنَّ كَثِيرًا مِنَ النَّاسِ عَنْ ايْتِنَا لَغْفِلُونَ - ترجمہ ۔ تو آج ہم تیرے بدن کو کسی بریتے پر ڈال دیں گے تاکہ پچھلوں کے لئے تجھے نشانی بنائیں۔ بے شک بہت سے آدمی ہماری آیتوں سے ضرور غافل ہی ؟ ہیں۔ تفسیر - لِمَنْ خَلْفَكَ آيَةً ۔ اس زمانہ میں اس کی لاش نکلی ہے۔ یہ قرآن شریف کا اعجاز ہے ۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر۷ مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحہ ۱۲۳) وَ رَزَقْتُهُمْ مِّنَ الطَّيِّبَتِ ۹۴ - وَلَقَدْ بَوَّأْنَا بَنِي إِسْرَاءِيلَ مُبَوَّا صِدْقٍ وَ فَمَا اخْتَلَفُوا حَتَّى جَاءَهُمُ الْعِلْمُ إِنَّ رَبَّكَ يَقْضِي بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ فِيمَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ - ترجمہ ۔ ۔ اور ہم نے جگہ دی بنی اسرائیل کو عمدہ جگہ، روزی دی پاکیزہ ستھری چیزوں میں سے پھر انہوں نے جھگڑا نہیں کیا مگر عالم ہوئے بعد ، بے شک تیرا رب اُن میں فیصلہ کرے گا قیامت کے دن جن چیزوں میں وہ جھگڑا کرتے تھے۔ تفسیر اللہ کا کوئی بنے تو بہت سکھ پاتا ہے۔ مگر افسوس بعض لوگ اپنے علم و فضل پر نازاں رہتے ہیں بعض اپنی قومیت پر بعض جتھے پر ۔ بنی اسرائیل کو مصر میں پہلے سب باتیں حاصل تھیں ۔ جتھا بھی تھا۔ قومیت بھی ۔ علم و فضل بھی جب اللہ تعالیٰ سے تعلق منقطع ہوا تو یہ سب باتیں کسی کام بھی نہ آئیں۔ وہ غلام بنائے گئے ۔ ان سے اینٹیں پکوانے کا کام لیا گیا۔ بلکہ یہ بھی حکم ہوا کہ اس کا سامان بھی یہی مہیا کریں۔ پھر جب ان کو خدا یاد آیا تو خدا بھی ان پر متوجہ برحمت ہوا ۔ صدق ۔ عربی زبان میں صدق مضبوط جگہ کو کہتے ہیں۔ يَوْمَ الْقِيمَةِ - وہ دن بھی ہوتا ہے جس دن انسان مرے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبرے مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحہ ۱۲۳)