حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 126
حقائق الفرقان کے ظلم میں گرفتار رہے ۔ ۱۲۶ سُورَة يُونُسَ يفْتِنَهُمُ ۔ ایسے چکر میں نہ ڈالیں کہ ہماری کمزوریاں ظاہر ہو جاویں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر۷ مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحہ ۱۲۳) ٦- فَقَالُوا عَلَى اللهِ تَوَكَّلْنَا رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِلْقَوْمِ الظَّلِمِينَ ۔ ترجمہ۔ انہوں نے جواب دیا ہم نے اللہ ہی پر بھروسہ کر لیا ۔ اے ہمارے رب! ہمیں آزمائش میں نہ ڈالنا ظالم قوم کے مقابلہ میں ۔ تفسیر رَبَّنَا لا تَجْعَلْنَا - مومن تمام مشکلات کا مقابلہ دعا سے کرتا ہے اور اسی سے کامیاب ہوتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبرے مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحہ ۱۲۳) ۸۸- وَأَوْحَيْنَا إِلَى مُوسَى وَ أَخِيهِ أَنْ تَبَوَّا لِقَوْمِكُمَا بِمِصْرَ بُيُوتًا وَ اجْعَلُوا بُيُوتَكُمْ قِبْلَةً وَأَقِيمُوا الصَّلوةَ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ۔ ترجمہ ۔ اور ہم نے موسیٰ اور اس کے بھائی کی طرف وحی بھیجی کہ تمہاری قوم کے لئے مصر میں گھر بنالو اور اپنے گھروں کو نماز کی جگہ بناؤ اور نماز کو ٹھیک درست رکھو۔ اور خوشخبری دے ایمان والوں کو۔ تفسیر ۔ ان تبوا ۔ مختلف علاقوں سے اکٹھے ہو کر سب مصر میں اپنا گھر بنالو۔ وَاجْعَلُوا بُيُوتَكُمْ قِبْلَةَ - بچپن میں ایک عیسائی نے مجھ پر اعتراض کیا کہ اس کے معنے ہیں اپنے گھروں کو قبلہ رخ بناؤ۔ اب تم بتاؤ کہ موسی کو تمہارے قبلہ کی کیا ضرورت تھی ۔ دوم یہ ثابت کرو کہ ان کا بھی کوئی قبلہ تھا۔ میں نے اس وقت لغات کی کتاب کو دیکھا تو معلوم ہوا ۔ قِبْلَةً کے معنے مُتَقَابِلَةً ہیں۔ پس میں نے اسے بتایا۔ ان کو حکم یہ ہوا کہ اپنے گھروں کے دروازے ایک دوسرے کے مقابلے پر بنالو تا کہ خطرہ کے وقت ایک دوسرے کے کام آسکو۔ وہ وقت تو یوں گزر گیا۔ پھر خدا نے میری معرفت بڑھائی اور میں نے توریت میں پڑھا کہ حکم دیا گیا کہ تم قربانی کے خون کے نشان اپنے گھروں کی چوکھٹوں پر لگا دو تا کہ عذاب کے فرشتے ان کو پہچان لیں۔ میں نے کہا کہ کیا فرشتے بغیر اس کے پہچان