حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 121 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 121

حقائق الفرقان ۱۲۱ سُورَة يُونُسَ لوگوں میں ریا کا نام تک نہیں ہوتا۔ ( حضرت صاحب سے ایک دفعہ مولوی عبدالکریم صاحب نے پوچھا حضرت آپ کو بھی کبھی ریا آیا ہے۔ فرمایا۔ تم اگر مویشیوں میں نماز پڑھو تو تمہیں ریا آتا ہے؟ کہا نہیں ! فرمایا پس عام مخلوق خدا کے برگزیدوں کی نظروں میں مویشیوں سے بھی کم ہے۔ ریا کیسا) پس عزتیں تو خدا کے ہاتھ میں ہیں ۔ جس کو چاہتا ہے دیتا ہے۔ کیونکہ آسمان وزمین اسی کا ہے۔ ان کے تحقیر آمیز کلمات کا کچھ خیال نہ کرو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۷ مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحہ ۱۲۲) ۶۸ - هُوَ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الَّيْلَ لِتَسْكُنُوا فِيهِ وَالنَّهَارِ مُبْصِرًا إِنَّ فِي ذلِكَ لَا يَتٍ لِقَوْمٍ يَسْمَعُونَ - ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جس نے بنادی تمہارے لئے رات تاکہ تسکین پاؤ اس میں اور دن روشن بنادیا دیکھنے والا ۔ اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو سنتے ہیں ۔ تفسیر - جَعَلَ لَكُمُ اليْلَ ۔ رات کے وقت سونے میں بادشاہ و فقیر یکساں ہو جاتے ہیں مگر جب دن چڑھتا ہے۔ تو پھر امتیاز شروع ہو جاتا ہے۔ اسی طرح نبی جو سراج منیر ہے۔ اس کے ظہور کے وقت سعید وشقی میں تمیز ہونے لگتی ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر۷ مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحہ (۱۲۲) ۶۹ - قَالُوا اتَّخَذَ اللهُ وَلَدًا سُبْحَنَهُ هُوَ الْغَنِيُّ لَهُ مَا فِي السَّمَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ إِنْ عِنْدَكُمْ مِنْ سُلْطَنٍ بِهَذَا أَتَقُولُونَ عَلَى اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ - ترجمہ۔۔ ایک جماعت نے کہا کہ اللہ نے کوئی بیٹا بنا رکھا ہے۔ وہ پاک ذات ہے وہ بے نیاز ہے ہاں ! سب اُسی کا مال ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے تمہارے پاس اس کی کوئی دلیل نہیں ۔ (اے عیسائیو) کیوں جھوٹ بکتے ہو اللہ پر جو بات تمہیں معلوم نہیں ۔ تفسیر۔ انہوں نے کہا۔ اللہ نے بیٹا بنالیا ہے وہ پاک غنی ہے۔ زمین و آسمان میں جو کچھ ہے اُسی کا ہے ایسی باتوں کی تمہارے پاس کوئی دلیل نہیں۔ کیا اللہ پر باتیں بناتے ہو جن کا تم کو علم نہیں۔