حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 116 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 116

حقائق الفرقان ١١۶ سُورَة يُونُسَ کم و بیش نہیں ہوا کرتا۔ ہے کہ یوں جواب دو اور کہو کہ میں خود نفع پہنچانے اور ضرر دینے کا مالک نہیں کہ میں وقت بتا دوں۔ ہاں اللہ ہے۔ جو اللہ چاہتا ہے (وہی مل رہتا ہے ) ۔ ہر ایک کے لئے ایک وقت مقرر ہے۔ اس میں (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۹۸) ۵۵ - وَ لَوْ أَنَّ لِكُلِّ نَفْسٍ ظَلَمَتْ مَا فِي الْأَرْضِ لَافْتَدَتْ بِهِ وَ أَسَرُّوا النَّدَامَةَ لَمَّا رَأَوُا الْعَذَابَ وَقُضِيَ بَيْنَهُمُ بِالْقِسْطِ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ - ترجمہ ۔ اگر جس قدر زمین میں ہے وہ سب ہوا اپنی جان پر ظلم کرنے والے کے پاس تو وہ ضرور اپنی نجات کے لئے دے ڈالے۔ اور دل ہی دل میں چھپائیں گے یا کھلم کھلا ظاہر کریں گے ندامت جب وہ عذاب دیکھیں گے، اور ان میں عدل و انصاف سے فیصلہ کر دیا جائے گا اور ان پر کچھ بھی ظلم نہیں ہوگا۔ تفسیر - وَاسَرُّوا النَّدَامَةَ - ندامت کو ظاہر کریں گے۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۸) ۵۸ - يَأَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَتْكُمُ مَّوْعِظَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ شِفَاء لِمَا فِي الصُّدُورِ وَهُدًى وَرَحْمَةً لِلْمُؤْمِنِينَ ۔ ترجمہ ۔ اے لوگو تمہارے پاس آئی نصیحت تمہارے رب کی طرف سے اور وہ قرآن شفاء ہے ان بیماریوں کے لئے جو سینے میں ( شبہات پیدا کرتی ہیں ۔ اور ہدایت اور رحمت ہے مومنوں کے لئے ۔ تفسیر - هدی - بیمار کے لئے پہلے ازالہ مرض کی ضرورت ہوتی ہے پھر قوت کی ۔ قرآن مجید روحانی امراض کو دور کر کے ترقیات کے لئے قوت دیتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبرے مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحہ ۱۲۲) ٦١ - وَمَا ظَنُّ الَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللهِ الْكَذِبَ يَوْمَ الْقِيمَةِ إِنَّ اللَّهَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَشْكُرُونَ - ترجمہ۔۔ اور انہوں نے کیا سمجھا ہے قیامت کے دن کو جو اللہ پر جھوٹ بہتان باندھتے ہیں۔ بے شک اللہ بڑا فضل والا ہے لوگوں پر لیکن بہت سے لوگ شکر نہیں کرتے۔