حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 115
حقائق الفرقان ۱۱۵ سُورَة يُونُسَ ۴۸- وَلِكُلِّ أُمَّةٍ رَّسُولٌ ، فَإِذَا جَاءَ رَسُولُهُمْ قُضِيَ بَيْنَهُمْ بِالْقِسْطِ وَ هُمْ لَا يُظْلَمُونَ - ترجمہ۔ ہر ایک جماعت کے لئے ایک رسول ہے پھر جب ان کا رسول ان کے پاس آیا تو فیصلہ ہوا ان میں انصاف سے اور ان پر کچھ ظلم نہیں ہوتا۔ تفسیر ۔ ہر ایک گروہ کے لئے ایک رسول ہے۔ جب وہ رسول ان کا آتا ہے تو ان ؟ میں انصاف سے فیصلہ کیا اتا ہے اور ان پر ظلم نہیں کیا جاتا۔ ہاجاتا ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۹۹٬۹۸) ۴۹ ، ۵۰ - وَ يَقُولُونَ مَتَى هُذَا الْوَعْدُ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ - قُلْ لَا أَمْلِكُ لِنَفْسِي ضَرًّا وَ لَا نَفْعًا إِلَّا مَا شَاءَ اللهُ لِكُلِّ أُمَّةٍ أَجَلٌ إِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ فَلَا يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً وَلَا يَسْتَقْدِمُونَ - ترجمہ۔ اور وہ کہتے ہیں کہ یہ وعدہ کب پورا ہو گا جب تم سچے ہو۔ جواب دے میں تو اپنی ذات کے نقصان اور نفع کا بھی مالک نہیں ۔ ہاں اللہ جو چاہے۔ تو ہر ایک جماعت کے لئے ایک وقت مقرر ہے جب آ جائے گا ان کا وقت تو تم نہ ہٹا سکو گے ایک گھڑی جیسا کہ اب تم نہیں لا سکتے ۔ تفسیر۔ اور وہ کہتے ہیں یہ وعدہ کب پورا ہو گا اگر تم سچے ہو تو کہہ میں تو اپنی جان کے لئے نفع اور ضرر کا مالک نہیں مگر جو کچھ چاہے اللہ ۔ ہر ایک گروہ کے لئے وقت اور معیاد مقرر ہے۔ جب ان کا وقت آجاتا ہے اُسے ایک گھڑی پیچھے نہیں کر سکتے اور نہ اس گھڑی کو آپ آگے لا سکتے ہیں۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۹۹) قُلْ لَا أَمْلِكُ لِنَفْسِي ضَرًّا وَلَا نَفْعًا إِلَّا مَا شَاءَ اللهُ ۔۔۔ یہ تو ایک پیشگوئی ہے اور اس میں جناب الہی نے بتایا ہے کہ ہر قوم کے لئے ایک شخص اللہ کی طرف سے بھیجا ہوا آیا کرتا ہے۔ جب وہ آتا ہے تو لوگ اس کے موافق بھی ہوتے ہیں اور مخالف بھی ۔ آخر دونوں کے درمیان انصاف کا فیصلہ ہو جاتا ہے۔ جب یہ پیشگوئی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مخاطبین کو سناتے ہیں وہ پوچھتے ہیں کہ اگر تم اس پیشگوئی کے کرنے میں صادق ہو تو بتاؤ یہ وعدہ کب پورا ہو گا ؟ اس پر خدا تعالیٰ اپنے نبی سے فرماتا