حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 113
حقائق الفرقان ۱۱۳ سُورَة يُونُسَ ہوا کہ وعیدہ کے خلاف کرنے کا نام جرم نہیں۔ پس اگر کسی کو ہم وعیدہ کریں اور پھر اسے سزا نہ دیں تو کوئی یہ نہ کہے گا کہ تم جھوٹے ہو۔ اسی بناء پر وعید سے درگزر کرنے کا نام کرم اور رحم ہے۔ وعید کی پیشگوئیاں ٹل جاتی ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبرے مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحہ ۱۲۱) ۴۷۔ وَإِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ فَإِلَيْنَا مَرْجِعُهُمْ ثُمَّ اللَّهُ شَهِيدٌ عَلَى مَا يَفْعَلُونَ - ترجمہ ۔ ۔ بعض پیش گوئیاں تو ہم دکھا ہی دیں گے تجھ کو جن کا ان مخالفوں سے ہم وعدہ کرتے ہیں یہاں تک کہ تجھ کو وفات دیں گے پھر ان سب ( مخالفوں) کو ہماری طرف لوٹ کر آنا ہے اور اللہ ہی گواہ ہے ان کے کرتوتوں پر۔ تفسیر - إِنَّمَا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ (یونس : ۴۷) ۔ اللہ تعالیٰ کی یہ ہمیشہ سے سنت ہے کہ انبیاء کی بعض پیشگوئیاں ان کی زندگی میں پوری ہوتی ہیں اور بعض ان کے بعد ان کے خلفاء کے وقت میں پوری ہوتی ہیں یا نئے مامور پر پوری ہوتی ہیں۔ انبیاء ہمیشہ پاک تعلیمات اور پاک اور روحانی تبدیلی کے واسطے بعض روحوں کو مستعد کر کے اپنی تعلیمات کی تخم ریزی کر جاتے خدمت دین کا اجر اور ثواب ملے۔ ہیں ۔ پھر ان کی حفاظت اور آبپاشی ان کے خلفاء کے زمانہ میں ہوتی ہے تا بہت سی سعید روحوں کو الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۹ مورخه ۱۸ رجون ۱۹۰۸ صفحه ۲) نَعِدُهُم - جن باتوں کے لئے ہم نے تیرے لئے ان مخالفین کو وعید کیا وہ یا تو دکھا دیں گے یا ہم تجھے وفات دے دیں گے۔ ایک اور بات ہے وعدہ ۔ اس میں تین شان ہیں۔ کسی لڑکے کو ہم نے کہا کہ اگر تم فلاں عمر میں پاس ہو جاؤ تو ہم تمہیں لطیف کوٹ دیں گے ۔ اب اس کے پاس ہونے میں اگر ہم بجائے کوٹ کے یہ کہہ دیں کہ ایم ۔ اے کی تعلیم تک کے اخراجات اپنے ذمہ لیتے ہیں تو اسے وعدہ کا اخلاف نہیں کہیں گے۔ وعدہ کی پیشگوئیاں ترقی کے رنگ میں آ جاتی ہیں ۔ دوسری بات یہ ہے کہ اسے کہہ دے کہ ایم ۔ اے تک کیا بس تم تو اب ہمارے ہو گئے اور ہم تمہارے۔ یہ اعلیٰ درجے کا انعام ہے۔