حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 2
حقائق الفرقان ۲ سُورَةُ الْأَنْفَال وَ أَصْلِحُوا ذَاتَ بَيْنِكُمُ - ہر آدمی کا وہ تعلق جو دوسرے سے ہے۔ ہے۔ اس میں سنوار پیدا کرو۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۱) وَ أَصْلِحُوا ذَاتَ بَيْنِكُمُ ۔ اور اپنی باہمی عداوتوں اور کینوں کی صلاح کرو۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه (۲۳) - إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَإِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ أَيْتُهُ زَادَتْهُمْ إِيْمَانًا وَ عَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ - ترجمہ ۔ ایمان دار تو وہی ہیں کہ جب اللہ کا ذکر آئے تو ان کے دل ڈر جائیں اور جب پڑھی جاتی ہیں اس کی آیتیں تو ان کا ایمان بڑھا دیتی ہیں اور وہ اپنے رب ہی پر بھروسہ رکھتے ہیں ۔ تفسیر ۔ مومن تو وہ ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا جائے تو ان کے دل دھڑکتے ہیں اور جب ان پر نشانات الہی پڑھے جائیں تو ان کا ایمان بڑھتا ہے اور وہ اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں ۔ ایسا ہی دوسری جگہ لکھا ہے کہ ذکر الہی سے ان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں ۔ پس غور کرو کہ ایسے لوگوں کو صراط مستقیم مانگنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔ البدر کلام امیر حصہ دوم - مورخه ۱۰ اکتو بر ۱۹۱۲ صفحه ۳۰) - كَمَا اَخْرَجَكَ رَبُّكَ مِنْ بَيْتِكَ بِالْحَقِّ وَ إِنَّ فَرِيقًا مِنَ الْمُؤْمِنِينَ لَكَرِهُونَ - ترجمہ ۔ کیونکہ تجھ کو نکالا تیرے رب نے تیرے گھر سے سچے (وعدوں) پر حالانکہ ایک گروہ مسلمانوں کا نا خوش تھا۔ تفسیر ۔ گمارک معنی کیوں ۔ لَكْرِهُونَ - السَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ خدا کے حکم سے کراہت کریں؟ ہرگز نہیں ! اس کے معنے ہیں ۔ مشکل سمجھنے والے۔ جیسے كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِتَالُ وَهُوَ كُرْهٌ لَكُمْ ( البقره : ۲۱۷) حَمَلَتْهُ أُمُّهُ كُرْهًا وَ وَضَعَتْهُ كُرْها (احقاف : ۱۶) حمل سے کوئی شریف عورت کراہت نہیں رکھتی ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۱) فرض کر دیا گیا تم پر ( دفاعی ) جنگ و جہاد اور وہ تمہارے لئے مشکل کام ہے۔ اس کو پیٹ میں رکھا اس کی ماں نے تکلیف سے اور جنا تکلیف سے۔