حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 109 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 109

حقائق الفرقان ۱۰۹ سُورَة يُونُسَ ہی وہ سب کہہ اٹھیں گے کہ ہاں اللہ ہی تو کہہ کہ پھر اللہ کو سپر کیوں نہیں بناتے اور اس کا ڈر کیوں نہیں رکھتے ۔ تفسیر قُلْ مَنْ يَرْزُقُكُمْ - یہ مَوْلَهُمُ الْحَق کا ثبوت دیتا ہے۔ چنانچہ اپنے احسان بیان فرمائے رزق موجب زندگی ہے اور سمع و بصر لطف زندگی ۔ مَنْ يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ ۔ انڈوں سے چوزے اور مرغی سے انڈے۔ گندوں سے نیک اور نیکوں سے گندے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۰) ۳۴- كَذلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِينَ فَسَقُوْا أَنَّهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ترجمہ ۔ اسی طرح تیرے رب کا فرد جرم لگتا ہے بد عہدوں پر جو بے ا جو بے ایمان ہیں ۔ تفسیر - أَنَّهُمْ لا يُؤْمِنُونَ ۔ کیونکہ مسلمان کے معنے ہیں جو معنے ہیں جو نیک نمونہ ہو۔ جو اللہ کا فرماں بردار ہو جس کا مسلک صلح و آشتی ہو۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۰) ٣٦ - قُلْ هَلْ مِنْ شُرَكَا بِكُمْ مَنْ يَهْدِى إِلَى الْحَقِّ قُلِ اللَّهُ يَهْدِي لِلْحَقِّ افَمَنْ يَهْدِى إِلَى الْحَقِّ اَحَقُّ أَنْ يُتَّبَعَ اَمَّنُ لَا يَهْدِى إِلَّا أَنْ يُهْدَى فَمَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ - ترجمہ ۔ پوچھ تو کوئی تمہارے شریکوں میں ایسا ہے جو سیدھی راہ بتاوے حق ۔ ( وہ تو کیا جواب دیں گے ) تو کہہ دے ہاں اللہ ہی ہے جو راہ دکھاتا ہے حق کی ۔ اچھا تو جو راہ دکھاوے حق کی وہ زیادہ حق دار ہے اس بات کا کہ اس کی پیروی کی جاوے یا وہ جو خود ہی گمراہ ہے مگر یہ کہ کوئی اس کو دوسرا شخص راستہ بتا دے تو تمہیں کیا ہو گیا ہے یہ کیسا فیصلہ کرتے ہو؟ تفسیر - فما لكم ۔ اس کے آگے قف ہے۔ اس بات کا اشارہ ہے کہ خوب سوچو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ رنومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۰)