حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 108 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 108

حقائق الفرقان ۷۰۱ سُورَة يُونُسَ لذت سے ہمیشہ کے لئے محروم رہ جاتے ہیں بلکہ ان میں آتشک، سوزاک، نامردی پیدا ہو جاتی ہے۔ شرابی اور افیونی بھی آرام نہیں پاتے۔ جو لوگ سکتے بیٹھتے ہیں آخر انہیں ذلت کے کام کرنے پڑتے ہیں یا ذلیل ہونا پڑتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۰) ۲۹- وَ يَوْمَ نَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا ثُمَّ نَقُولُ لِلَّذِينَ أَشْرَكُوا مَكَانَكُمْ أَنْتُمْ وَ شُرَكَاؤُكُمْ فَزَيَّلْنَا بَيْنَهُمْ وَقَالَ شُرَكَاؤُهُمْ مَّا كُنْتُمْ إِيَّانَا تَعْبُدُونَ - ترجمہ۔ اور جس وقت ہم ان سب کو جمع کریں گے پھر کہیں گے مشرکوں سے اپنی اپنی جگہ ٹھہرے رہو تم اور تمہارے شریک ہم ان کی آپس میں جدائی ڈال دیں گے اور کہیں گے اُن کے شریک ( ان سے کہ کچھ ) تم ہماری ہی تو پرستش نہ کرتے تھے۔ تفسیر - فَزَيَّلْنَا بَيْنَهُمُ ۔ آپس میں ان کا جھگڑا کرا دیں گے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ رنومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۰) ۳۱- هُنَالِكَ تَبْلُوا كُلُّ نَفْسٍ مَّا اسْلَفَتْ وَرُدُّوا إِلَى اللَّهِ مَوْلَهُمُ الْحَقِّ وَضَلَّ عَنْهُمْ مَا كَانُوا يَفْتَرُونَ - ترجمہ ۔ وہاں آزمائے گا ہر کوئی جو اس نے آگے بھیجا اور وہ سب لوٹائے جائیں گے اللہ کی طرف جو ان کا سچا مولی اور آتا ہے اور ہٹ گیا ان سے وہ جو افترا کیا کرتے تھے۔ تفسیر - هُنَالِكَ تَبْلُوا ۔ ظاہر پائے گا۔ جیسے يَوْمَ تُبْلَى الشَّرَ آئِرُ (الطارق : ۱۰) ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۰) ۳۲- قُلْ مَنْ يَرْزُقُكُم مِّنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ أَمَّنْ يَمْلِكُ السَّمْعَ وَ الْأَبْصَارَ وَ مَنْ يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَيُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَ مَنْ يُدَبِّرُ الْأَمْرَ فَسَيَقُولُونَ اللهُ فَقُلْ أَفَلَا تَتَّقُونَ - ترجمہ ۔ پوچھ کون تم کو کھانا دیتا ہے آسمان اور زمین سے اور کون کان اور آنکھ کا مالک ہے اور کون زندہ کو مردہ سے اور مردے کو زندہ سے نکالتا ہے اور کون کاموں کی تدبیر کرتا ہے تو قریب ے جس دن چھپی ہوئی باتوں کی جانچ ہوگی ۔