حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 100
حقائق الفرقان کارخانہ درہم برہم ہو جائے ۔ ١٠٠ - سُورَة يُونُسَ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ ۔ ہم تو ان کو چھوڑ دیتے ہیں مگر وہ ایسے شریر ہوتے ہیں کہ اندھا دھند اپنی شرارت میں بڑھتے جاتے ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ رنومبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۹) ۱۴ - وَ لَقَدْ أَهْلَكْنَا الْقُرُونَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَمَّا ظَلَمُوا وَجَاءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَيِّنَتِ وَمَا كَانُوا لِيُؤْمِنُوا كَذلِكَ نَجْزِي الْقَوْمَ الْمُجْرِمِينَ - ترجمہ ۔ اور بے شک ہم تباہ کر چکے بہت ہی بستییں اور ٹکریں تم سے پہلے جب کہ انہوں نے بے جا کام کیا اور ان کے پاس ان کے رسول آئے کھلی کھلی نشانیاں لے کر مگر وہ ماننے والے ہی نہ تھے۔ اسی طرح ہم جزا دیں گے ہم سے قطع تعلق کرنے والوں کو ۔ تفسیر - وَ لَقَدْ أَهْلَكُنا ۔ یہ اس بات کی نظیر دیتا ہے کہ بعض وقت عذاب آتا ہے تو وہ اٹھایا نہیں جاتا کیونکہ جرم معافی کی حد سے بڑھا ہوا ہوتا ہے۔ وَجَاءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ ہوں۔ رُسُلُهُمْ ۔ غفلت میں اللہ تعالیٰ نہیں پکڑتا۔ بلکہ اتمام حجت فرما کر پکڑتا ہے۔ وَمَا كَانُوالِيُؤْمِنُوا ۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ غفلت میں نہیں رہے بلکہ انکار بھی کیا۔ الْمُجْرِمِينَ - صرف گناہ گار نہیں ۔ بلکہ وہ جس نے جناب الہی سے اپنے تعلقات قطع کر لئے (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۹) ۱۵ - ثُمَّ جَعَلْنَكُمْ خَلِيفَ فِي الْأَرْضِ مِنْ بَعْدِهِمْ لِنَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ - ترجمہ ۔ پھر ہم نے تم کو ان کے بعد قائم مقام بنا یا ملک میں ، دیکھیں تو تم کیسے عمل کرتے ہو۔ تفسیر - ثُمَّ جَعَلْنَكُمْ خَليفَ فِي الْأَرْضِ ۔ اگلی قوموں کو ہلاک کر کے تم کو ان کا خلیفہ بنادیا۔ لِنَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ ۔ اب دیکھتے ہیں کہ تم کیسے عمل کرتے ہو۔ ( بدر جلد ۸ نمبر ۵۲ مورخه ۲۱ اکتوبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱) لِنَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ ۔ یہ آیت خصوصیت کے ساتھ قابلِ توجہ ہے ۔ کیونکہ تم بھی اس آیت کے نیچے ہو۔ بدظنی سے بچو۔ اوقات ضائع نہ کرو ۔ علومِ دین سے واقفیت پیدا کر کے اس پر عمل کرو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۹)