حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 98 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 98

حقائق الفرقان ۹۸ سُورَة يُونُسَ ۹۸ - إِنَّ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا وَ رَضُوا بِالْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَاطْمَانُوا بِهَا وَ الَّذِينَ هُمْ عَنْ ايْتِنَا غُفِلُونَ - أُولَئِكَ مَا وَلَهُمُ النَّارُ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ - ترجمہ۔ جو ہم سے ملاقات کی امید نہیں رکھتے اور اِدھر ہی کی زندگی پر خوش ہو گئے ہیں اور پورے مطمئن ہو گئے ہیں اس کے ساتھ اور وہ ہماری نشانیوں سے بے خبر اور غافل ہیں ۔ یہی لوگ ہیں جن کی آرام گاہ آگ ہے ان کی کمائی کے سبب سے۔ تفسیر سير - لا يَرْجُونَ ۔ ایک معنی امید نہیں رکھتے ۔ دوم معنی ، خوف نہیں رکھتے اور یہ معنے چسپاں ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۹) - أوليكَ مَا وَلَهُمُ النَّارُ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ ۔ ایسوں کا ٹھکانہ ہے آگ ۔ بدلہ اس کا جو ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۳۱۳) کماتے تھے۔ ١٠ - إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ يَهْدِيهِمْ رَبُّهُمْ بِأَيْمَانِهِمْ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهِمُ الْأَنْهُرُ فِي جَنَّتِ النَّعِيمِ - ترجمہ ۔ بے شک جن لوگوں نے اللہ کو مانا اور اچھے کام کئے ان کو راہ مقصود دکھائے گا ان کا رب ان کے ایمان کے سبب سے۔ بہہ رہی ہیں ان کے نیچے نہریں بڑی آسایش کے باغوں میں ۔ تفسیر - الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَتِ - علم کے ساتھ عمل ضروری ہے۔ گو فلسفہ قدیم کا یہ مسئلہ گمراہ کن ہے کہ ہم عالم ہو جائیں تو خدا سے تشبہ پیدا کریں کہ اسے علم ہے مگر عمل نہیں کرتا۔ - ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۹) 11 - دَعُونَهُمْ فِيهَا سُبْحَنَكَ اللهُمَّ وَ تَحِيَّتُهُمْ فِيهَا سَلَمٌ وَاخِرُ دَعُونَهُمْ آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ - ترجمہ۔ وہاں ان کی آوازیں سُبْحَانَكَ اللهُمَّ ہوں گی (یعنی اے ہمارے اللہ کیا ہی تیری پاک ذات ہے ) اور آپس میں کہیں گے سلام ( یعنی خیر و خوبی و سلامتی سے رہو) اور ان کا تکیہ کلام یہ ہوگا الْحَمْدُ للهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ( یعنی سب حمد اللہ ہی کی ہے جو آہستہ آہستہ سب جہانوں کو کمال کی طرف پہنچانے والا ہے )۔