حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 96 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 96

حقائق الفرقان १५ سُورَة يُونُسَ تفسير إلى رَجُلٍ مِنْهُم - یہ سوال ہر زمانہ میں پیدا ہوتا رہا ہے اور کئی ایک کو دھو کہ لگتا رہا ہے کہ ظاہری شکل تو ہم جیسی ہے۔ پس اس میں ما بہ الامتیاز کیا ہے؟ حالانکہ ما بہ الامتیاز ہوتا ہے۔ گو عام فہم نہ ہو۔ چنانچہ پہلا امتیاز تو یہی ہے کہ أَنْ انْذِرِ النَّاسَ - مكذب لوگوں کو عذاب الہی سے ڈراوے۔ وَ بَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا ۔ مومنین کو بشارت دے۔ لسحر مبين - دلر با باتیں کرنے والی قوم سے کٹوا کر الگ کر دینے والا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۹) ر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۹) - إِنَّ رَبَّكُمُ اللهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ يُدَبِّرُ الْأَمْرَ مَا مِنْ شَفِيعِ إِلَّا مِنْ بَعْدِ إِذْنِهِ ذَلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمُ فَاعْبُدُوهُ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ - ترجمہ ۔ کچھ شک نہیں تمہارا رب وہی اللہ ہے جس نے آسمان اور زمین کو چھ وقت میں بنایا پھر صاحب حکومت بنا ، سب امور پر انتظام کرتا ہے ہر ایک کام کا کوئی ساتھی نہیں اور نہ حمایتی اور نہ سفارشی مگر اس کی اجازت کے بعد ۔ یہی اللہ تمہارا رب ہے تو تم اسی کی خالص عبادت کرو کیا تم یاد اور غور نہیں کرتے۔ تفسير - الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ - آسمان وزمین دونوں اسی کے پیدا کئے ہوئے ہیں۔ مگر ایک کو رفعت بخشی۔ ایک کو پستی ۔ اسی طرح کسی کو محض اپنے فضل سے رفعت شان بخش دیتا ہے۔ مِنْ شَفِيرٍ - شَفَعَ کہتے ہیں جفت کو۔ پس خدا کا جفت والا کوئی نہیں ۔ نہ اس کی پکڑ کے وقت کوئی سزا یاب کا ساتھی بنتا ہے۔ رَبُّكُمْ اور يُدَبِرُ الْأَمْرَ میں ثبوت دیا ہے۔ بعثت نبوت اور ایک شخص کو برگزیدہ کر لینے کا اور پھر اسے کامیاب ، مظفر و منصور کرنے کا۔ اور پھر تمام انبیاء کی تعلیم کا اصل الاصول بتلایا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۹)