حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 93
حقائق الفرقان ۹۳ سُورَةُ التَّوبة ہے۔ یعنی کفار کا اثر قبول نہ کرو۔ ہماری زبان میں غلیظ کے معنے بڑے لئے گئے ہیں۔ مگر عربی میں یہ بات نہیں چنانچہ آكَمَةُ غَلِيظَةٌ کے معنے ہیں مضبوط ٹیلہ ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۸، ۱۱۹) ۱۲۴ ، ۱۲۵ - وَ إِذَا مَا أُنْزِلَتْ سُورَةً فَمِنْهُم مَّنْ يَقُولُ أَيُّكُمْ زَادَتْهُ هَذِهِ ايْمَانًا فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا فَزَادَتْهُمْ إِيمَانًا وَهُمْ يَسْتَبْشِرُونَ وَ أَمَّا الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ فَزَادَتْهُمْ رِجْسًا إِلَى رِجْسِهِمْ وَمَاتُوا وَهُمْ كَفِرُونَ - ترجمہ۔ اور جب کوئی سورت اترتی ہے تو بعض منافق کہتے ہیں وہ کون ہے تم میں سے جس کا ایمان اس سورت نے بڑھایا تو ایماندار وہ لوگ ہیں جن کا ایمان بڑھا یا اس سورت نے اور وہ خوش ہیں۔ اور جن کے دلوں میں کمزوری ہے تو ان کے گند پر گند بڑھا دیئے اور وہ کفر ہی کی حالت میں مر گئے ۔ تفسیر۔ اور جب کوئی سورۃ اتاری جاتی ہے کوئی تو ان میں سے کہتا ہے بتاؤ تو اس سورۃ نے تم میں سے کس کے ایمان کو بڑھایا ؟ جو تو مومن ہیں ان کے ایمان کو تو وہ سورۃ بڑھا دیتی ہے اور وہ خوشیاں مناتے ہیں اور جن کے دلوں میں روگ ہیں وہ سورۃ ان کی پلیدی اور بد باطنی کو بھی بد باطنی کے ساتھ ملا کر بڑھاتی ہے اور وہ کفر میں ہی مرتے ہیں۔ عمدہ عمدہ تندرستوں کے کھانے بیماروں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور موسم بہار کی عمدہ ہوا بعض بیماروں میں ضرر کا موجب ہے۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۱۰۳) ۱۲۶ - أَوَ لَا يَرَوْنَ أَنَّهُمْ يُفْتَنُونَ فِي كُلِّ عَامٍ مَّرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ لَا يَتُوبُونَ وَلَا هُمْ يَذَّكَّرُونَ - ترجمہ ۔ کیا وہ نہیں دیکھتے کہ وہ آزمائش میں پھنسے رہتے ہیں ہر سال ایک بار یا دو بار پھر وہ نہ رجوع بحق کرتے ہیں اور نہ وہ نصیحت ہی یا درکھتے ہیں ۔ تفسیر - أَنَّهُمْ يُفْتَنُونَ ۔ گندے اور پاک کی تمیز کی جاتی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وس اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں 19 دفعہ ایسے فتنے آئے ہیں ۔