حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 90 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 90

حقائق الفرقان ۹۰ سُورَةُ التَّوبة اور یا دشمن سے کوئی فائدہ حاصل کر لے ۔ غرض حضور الہی میں ان کا ثمرہ ضرور ہوتا ہے اور ان کے ذمہ اعمال میں نیک عمل لکھا جاتا ہے ۔ خدا چونکہ شکور خدا ہے ۔ وہ محسنین کے اجر کو ضائع نہیں کرتا۔ الحکم جلد ۸ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۴ء صفحہ ۷ ) روروور ۱۲۱ - وَلَا يُنْفِقُونَ نَفَقَةً صَغِيرَةً وَ لَا كَبِيرَةً وَ لَا يَقْطَعُونَ وَادِيًا إِلَّا كُتِبَ لَهُمْ لِيَجْزِيَهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ - ترجمہ۔۔ اور خرچ نہیں کرتے کوئی چھوٹا یا بڑا خرچ نہ کوئی جنگل طے کرتے ہیں مگر ان کے لئے لکھ دیا جاتا ہے اور محفوظ رکھ لیا جاتا ہے تا کہ اللہ ان کو بدلہ دے اچھا ان کے نیک اعمال کا۔ تفسیر یعنی اور نہ وہ اللہ کی راہ میں کوئی ہو ایسا تھوڑا یا بہت مال خرچ کریں گے اور نہ کوئی میدان طے کریں گے مگر یہ کہ ان کے واسطے اس خرچ اور سفر کی جزا لکھی جاوے گی تاکہ اللہ تعالی انہیں اس اچھے کام کا بدلہ دے جو وہ کرتے تھے۔ اس آیت پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ مامورین کے وقت سفروں کی ضرورت بھی پیش آتی ہے اور خدا کے لئے کوئی نہ کوئی سفر قوم کے بعض یا کل افراد کو کرنا پڑتا ہے ۔ پس وہ سفر بجائے خود اللہ تعالیٰ کے نزدیک بہترین جزا کا موجب اور باعث ہوتا ہے۔ غرض اس میں انفاق کی فضیلت بیان کر کے اس دوسری آیت میں جو تفقہ فی الدین کے لئے ایک جماعت کے نکلنے کی ہدایت کرتی ہے۔ انفاق کی ضرورت بیان کی گئی ۔ الحکم جلد ۸ نمبر ۶ مورخه ۱۷ رفروری ۱۹۰۴ ء صفحه ۸ ) ۱۲۲ - وَمَا كَانَ الْمُؤْمِنُونَ لِيَنْفِرُوا كَافَّةً فَلَوْ لَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِّنْهُمْ طَائِفَةٌ لِيَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ وَلِيُنْذِرُوا قَوْمَهُمْ إِذَا رَجَعُوا إِلَيْهِمْ لَعَلَّهُمْ يَحْذَرُونَ - ترجمہ ۔ اور یہ نہیں چاہیے کہ مومن سب کے سب چلے جائیں ۔ پر کیوں نہ نکلے ان کے ہر ایک فرقے میں سے چند آدمی تا کہ وہ دین کی سمجھ پیدا کرتے علم دین سیکھتے اور نتیجہ یہ ہوتا کہ وہ اپنی قوم کو ڈراتے جب وہ ان کی طرف واپس آتے تا کہ وہ ڈرتے۔