حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 85
حقائق الفرقان ۸۵ سُورَةُ آل عِمْرَان کی راہ ہے۔ اس میں خدا کے حق میں تفریط ہے۔ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ ۔ مگر ابراہیم میں یہ عیب نہ تھا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۶، ۳۷ مؤرخہ یکم و ۸ ر جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۶۵) ۹۷ - إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَةَ مُبْرَكًا وَ هُدًى لِلْعَلَمِينَ - ترجمہ۔ پہلا گھر جو لوگوں ( کی عبادت ) کے لئے بنایا گیا وہ وادی مکہ میں ہے بابرکت ہے اور سب کی رہنمائی کا مرکز ہے۔ کا مرکز ہے۔ تفسیر مکہ معظمہ کی مسجد چونکہ ابوالحنفاء، شرک سے پورے بیزار ابراہیم سے بلکہ اس سے بھی پہلے البی عبادت کے لئے بنائی گئی اس واسطے وہ بیت اللہ کہلائی ۔ جیسے فرمایا۔ إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَةَ مُبْرَكًا وَهُدًى لِلْعَلَمِينَ ۔ پہلا گھر جو ( خدا کی عبادت کے لئے ) قوموں کے لئے بنایا گیا وہ مکہ میں ہے۔ مبارک اور ہدایت ہے لوگوں کے لئے ۔ ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن۔ صفحہ ۱۹۷) پھر عظیم الشان ثبوت اس بات کا کہ ابراہیم کو کیوں مانیں؟ کیا تو رات کو چھوڑ دیں؟ یہ ہے کہ سب سے پہلے خدا کی خالص توحید کے لئے جو گھر بنایا گیا ہے وہ وادی مکہ میں ہے۔ مکہ کہتے ہیں اس مقام کو جہاں لوگوں کا بڑا اثر دہام ہو۔ مبرکا ۔ برکت دیا گیا ہے۔ دیکھو یہیں وہ مبارک وجود تھا جو اہلِ ارض کے لئے امان تھا۔ اسی گھر میں ابوبکر و عمر و عثمان و علی پیدا ہوئے رضوان اللہ علیہم ۔ اسی میں طلحہ وز بیر۔ چنانچہ خدا نے فرمایا۔ رجَالُ لَا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةً وَلَا بَيْعَ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ (النور: ۳۸) - فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللَّهُ أَنْ ترفع (النور: ۳۷) اللہ نے اس کے گھر کے لوگوں کو بڑا بنانا چاہا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۶، ۳۷ مورخہ یکم و ۸ ر جولائی ۱۹۰۹ صفحه ۶۵) و۸ ے وہ ایسے لوگ ہیں جن کو غافل نہیں کرتی ان کی سوداگری اور نہ خرید و فروخت اللہ کی یاد سے۔ (ابھی تو وہ نور ) چند ہی (ان) گھروں میں روشن ہے جہاں اللہ نے حکم دیا ہے کہ انہیں بلند کرے۔