حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 78
حقائق الفرقان ۷۸ سُورَةُ آل عِمْرَان مَا كَانَ لِبَشَرِ أَنْ يُؤْتِيَهُ اللهُ الْكِتٰبَ وَالْحُكْمَ وَ النُّبُوَّةَ ثُمَّ يَقُولَ لِلنَّاسِ كُونُوا عِبَادًا لِي مِنْ دُونِ اللَّهِ وَلَكِنْ كُونُوا رَبَّنِينَ بِمَا كُنتُمْ تُعَلِّمُونَ الْكِتَبَ وَ بِمَا كُنْتُمْ تَدْرُسُونَ - ترجمہ کسی بشر کو نہیں چاہئے کہ اللہ تو اس کو کتاب اور دانائی اور پیغمبری عنایت فرمائے ، پھر وہ لوگوں سے کہنے لگے کہ تم میرے بندے بن جاؤ اللہ سے الگ ہو کر ( بلکہ وہ تو یہی کہے گا ) کہ بن جاؤ محکما عِلْمًا ، فقھا۔ پاک لوگ اللہ والے اس وجہ سے کہ تم کتاب پڑھاتے رہتے ہو اور پڑھتے رہتے ہو۔ تفسیر ۔ کوئی فرد بشر ایسا نہیں جسے اللہ کتاب دے ۔ پھر وَ الْحُكْمَ - پکی باتیں ۔ پھر وَالنُّبُوَّةَ - قبل از وقت بعض باتوں سے آگاہ کرے۔ اور وہ کہے میرے بندے بن جاؤ۔ وہ تو یہی کہے گا۔ ربانی بنو۔ اس کے چار معنے ہیں (۱) حکماء (بات کی تہہ کو سوچنے والے ) (۲) علماء (۳) فقہاء ( تقلید کرے تو ایسی کہ دوسرے غلطی میں نہ پڑیں ) (۴) مَنْ يُرَبِّي بِصِغَارِ السّنا ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۹ ء صفحه ۶۴) ۸۲ - وَ إِذْ أَخَذَ اللَّهُ مِيثَاقَ النَّبِيِّنَ لَمَا أَتَيْتُكُم مِّنْ كِتَبٍ وَحِكْمَةٍ ثُمَّ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مُّصَدِّقٌ لِمَا مَعَكُمْ لَتُؤْمِنُنَّ بِهِ وَلَتَنْصُرُنَّهُ قَالَ وَأَقْرَرْتُمْ وَ أَخَذْتُمْ عَلَى ذَلِكُمْ اِصْرِى قَالُوا اَقْرَرْنَا قَالَ فَاشْهَدُوا وَ أَنَا مَعَكُمْ مِّنَ الشهدِينَ - ترجمہ۔ (اور یاد کرو) جب لیا اللہ نے پیغمبروں سے اقرار (اور ضمن میں اُن کے امتیوں سے ) کہ جو کچھ دوں میں تم کو کتاب اور علم اور دانائی سے پھر کوئی آ جائے تمہارے پاس بھیجا ہوا جو تمہارے پاس والی کتاب کی تصدیق کرتا ہو تو تم اُس کو ضرور ماننا اور ضرور ضرور اس کی مدد کرنا اللہ نے فرمایا کیا تم نے عہد کر لیا اور اس اقرار پر تم نے میرا ذمہ لے لیا سب نے عرض کی جی ہاں ! ہم اقرار کر چکے اللہ نے فرمایا تم گواہ رہو اور میں بھی تمہارے ساتھ گواہوں میں سے ہوں۔ تفسیر۔ ایک شخص نے مجھ پر اعتراض کیا کہ تمہارا قرآن شریف اپنے نبی کی نسبت پیشگوئیاں تو لے چھوٹی عمر میں کون ہے جو تربیت کرتا ہے۔