حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 77
حقائق الفرقان 44 سُورَةُ آل عِمْرَان - إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللهِ وَ أَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا أُولَئِكَ لَا خَلَاقَ لَهُمْ فِي الْآخِرَةِ وَلَا يُكَلِّمُهُمُ اللهُ وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ - ترجمہ۔ جو لوگ لیتے ہیں اپنے اقرار اور قسموں کے بدلے تھوڑا سا دنیا کا فائدہ تو یہی لوگ ہیں جن کا کچھ حصہ نہیں آخرت میں اور ان سے اللہ بات بھی تو نہیں کرے گا (محبت کی ) اور نہ ان کی طرف دیکھے گا ( نظر شفقت سے ) قیامت کے دن اور نہ ان کو پاک صاف کرے گا اور ان کے لئے ٹیس دینے والا عذاب ہے۔ تفسیر - لا يُكَلِّمُهُمُ الله - محبت کا کلام اکلام نہیں کرے گا۔ وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْهِمُ - نظرِ شفقت نہیں کرے گا۔ ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۹ ء صفحه ۶۴) ۷۹ - وَإِنَّ مِنْهُمْ لَفَرِيقًا يَلُونَ الْسِنَتَهُم بِالْكِتَبِ لِتَحْسَبُوهُ مِنَ الْكِتٰبِ وَ مَا هُوَ مِنَ الْكِتٰبِ وَ يَقُولُونَ هُوَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ وَمَا هُوَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ ۚ وَ يَقُولُونَ عَلَى اللهِ الْكَذِبَ وَهُمْ يَعْلَمُونَ۔ ترجمہ اور انہیں میں کا ایک گروہ ہے جو مروڑتے ہیں ! ہیں اپنی زبان کتاب پڑھتے وقت تا کہ تم سمجھو کہ وہ کتاب ہی سے ہے حالانکہ وہ کتاب میں سے نہیں ہے اور کہتے ہیں کہ وہ اللہ کے یہاں سے ہے حالانکہ وہ اللہ کے یہاں سے نہیں (ہاں) وہ اللہ پر جھوٹ بولتے ہیں اور وہ جانتے بھی نہیں ۔ تفسير يَلُونَ الْسِنَتَهُمْ ۔ یہ کئی واعظوں کا قاعدہ ہے کہ پہلے کوئی آیت پڑھ لیتے ہیں اور پھر اپنے مطلب کی بات شروع کر دیتے ہیں ۔ سننے والا سمجھتا ہے کہ ترجمہ کر رہا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مؤرخہ ۲۴ جون ۱۹۰۹ء صفحه ۶۴)