حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 59
حقائق الفرقان ۵۹ سُورَةُ آل عِمْرَان اور فرمایا۔ وَ اقْسَمُوا بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ لَا يَبْعَثُ اللهُ مَنْ يَمُوتُ بَلَى وَعْدًا عَلَيْهِ حَقًّا وَ لَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ - لِيُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِي يَخْتَلِفُونَ فِيهِ وَلِيَعْلَمَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّهُمُ كَانُوا كَذِبِينَ - إِنَّمَا قَوْلُنَا لِشَيْءٍ إِذَا أَرَدْنَهُ أَنْ تَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونَ ۔ (النحل : ۳۹ تا ۴۱) اور پکی قسمیں کھا چکے ہیں کہ اللہ زندہ نہ کرے گا مردوں کو ہاں ایسا نہیں بلکہ زندہ کرنا وعدہ سچ ہے ولاکن اکثر لوگ بے خبر ہیں۔ تو کہ کھول دے ان کے لئے وہ جس میں اختلاف مچاتے ہیں اور منکر جان لیں کہ وہ جھوٹے تھے۔ بے ریب ہماری بات کسی چیز کے پیدا کرنے میں یوں ہے کہ جب کریں اس کا ارادہ تو کہتے ہیں کہ ہو پس ہو جاتی ہے۔ مَنْ يُحْيِ الْعِظَامَ وَهِيَ رَمِيمٌ (يس: ۷۹) کھو کھل ہڈیوں کو کون زندہ کرے گا۔ اس کلمہ کے بعد ہے۔ إِنَّمَا أَمْرَةً إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ - (يس : ۸۳) اور آخر کہا ہے اس کی بابت ہے کہ جب ارادہ کرتا ہے کسی شئے کا تو فرماتا ہے کہ ہو پس ہو پڑتی ہے۔ هُوَ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ فَإِذَا قَضَى أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ ـ (المومن : ٦٩ ) وہی زندہ کرتا اور مارتا ہے پس ؟ ں جب جاری کرتا ہے حکم تو کہتا۔ کرتا ہے حکم تو کہتا ہے ہو جا۔ پس ہو جاتا ہے۔ کہتا ہوجاتا ( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۱۸ ،۱۱۹) ٦١ - الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُنْ مِنَ الْمُسْتَرِينَ - ترجمہ ۔ سچ تیرے رب کی طرف سے ہے ( تو اے مخاطب ! ) تو شک کرنے والوں میں سے نہ ہو جانا۔ تفسیر الْحَقُّ مِنْ رَبِّكَ پس اے مخاطب ! تیرے رب کی طرف سے یہی بات حق ہے۔ تو شک میں نہ ہو۔ اس پر بھی جو نہ مانے۔ اس کے لئے آخری فیصلہ بتایا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مؤرخہ ۲۴ جون ۱۹۰۹ء صفحه ۶۲)