حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 54 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 54

حقائق الفرقان ولد سُورَةُ آل عِمْرَان ۵۷۵۶ - إِذْ قَالَ اللهُ يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى وَ مُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ ثُمَّ إِلَى مَرْجِعُكُمْ فَاحْكُمُ بَيْنَكُمْ فِيمَا كُنْتُمْ فِيْهِ تَخْتَلِفُونَ - فَأَمَّا الَّذِينَ كَفَرُوا فَأَعَذِّبُهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ وَ مَا لَهُم مِّنْ تصِرِينَ - ترجمہ ۔ اور جس وقت فرمایا اللہ نے اسے عیسیٰ میں تجھے وفات دینے والا ہوں تیری روح قبض کرنے والا ہوں پھر تجھے اپنی طرف اٹھانے والا ہوں اور منکروں سے تجھے پاک کرنے والا ہوں اور تیری چال چلنے والوں کو منکروں پر غالب کرنے والا ہوں قیامت تک پھر میری ہی طرف تم سب کو لوٹنا ہے پھر میں فیصلہ دوں گا تم میں جن باتوں میں تم جھگڑا کرتے تھے۔ تو میں عیسی مسیح کے منکروں کو بہت ہی سخت عذاب دوں گا دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اور ان کا کوئی بھی حمایتی نہ ہوگا۔ تفسیر۔ اس رکوع میں اللہ نے مجھے ایسا انشراح صدر بخشا ہے کہ میں اس کے ذریعہ سے تمام دنیا کے مذاہب کو محض فضل الہی سے یقیناً جیت سکتا ہوں ۔ اس قدر انشراح مجھے حاصل ہے کہ میں کسی مجلس میں جہاں اسلام کے مخالف لوگ بیٹھے ہوں ذرہ بھر بھی بزدل نہیں ہوتا ۔ تمام دنیا کے لئے یہ قاتل محبت ہے جس کے سامنے کوئی بول نہیں سکتا۔ یہ آیت قیامت تک اسلام کا بول بالا ثابت کرنے کے لئے کافی ہے۔ یہ اس لئے میں نے کہا ۔ تا تمہیں اس نعمت کی قدر ہو۔ إِنِّي مُتَوَفِّيكَ - میں تیری روح کو قبض کرنے والا ہوں۔ توفی کے معنے پر حضرت صاحب نے سیرگن بحث فرمائی ہے میری تشریح کی حاجت نہیں ۔ آپ نے انعامی اشتہار شائع کئے کہ قبض روح کے سوا کوئی اور معنے اس کے بلا قرینہ صارفہ بتادے۔ ایک مولوی نے دہلی میں وقیت (آل عمران: ۲۶) کو پیش کیا مگر وہ کیسا نادم ہوا جب آپ نے فرمایا کہ کیا یہ ایسے باب سے ہے جس باب سے توفی ہے؟