حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 43 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 43

حقائق الفرقان لدالله سُورَةُ آل عِمْرَان تیسراہی مراد ہو سکتا ہے ۔ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ (الانفال: ۲۵) بِمَا تَأْكُلُونَ ۔ نبی بتاتا ہے کھانا کیا چاہیے اور رکھنا کیا چاہیے ۔ شریعت تو رات کے احکام کو تشخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۶) یاد دلایا۔ ال عمران رکوع ۵ میں مسیح کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ يُعَلِّمُهُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَ الثوريةَ وَالْإِنْجِيلَ (ال عمران : ۴۹) جس سے ظاہر ہے کہ کتاب توریت کی تعلیم مسیح علیہ السلام کو دی گئی تھی اور انجیل صرف حکمت اور دانائی کی باتیں تھیں نہ کہ شریعت ۔ البدر جلد ۳ نمبر ۵ مؤرخہ یکم فروری ۱۹۰۴ ء صفحه ۹) اخْلُقُ لَكُم مِّنَ الطِينِ كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ فَانْفُخُ فِيْهِ فَيَكُونُ طَيْرًا بِإِذْنِ اللهِ (آل (آل عمران: ۵۰) میں مٹی سے پرندہ کی سی ایک چیز بناتا ہوں اور پھر اس میں پھونک مارتا ہوں پھر وہ خدا کی اذن سے اُڑ نے لگتا ہے۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه ۲۲۹) اخْلُقُ لَكُم مِّنَ الطَّيْنِ كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ - ان آیات میں پانچ الفاظ تشریح طلب ہیں خلق طِين يَكُونُ طَيْرًا أُبْرِئُ الْأَكْمَةَ أَحْيِ الْمَوْتَى - خلق کے معنے تجویز کرنے کے ہیں ۔ بڑا ثبوت ان معنوں کا یہ آیت ہے خَلَقَ لَكُمْ مَّا فِي الْأَرْضِ جميعاً (البقرۃ:۳۰) اب اگر یہ معنے کریں کہ اللہ تعالی زمین میں سب کچھ پیدا کر چکا ہے تو یہ معنے واقعات کے خلاف ہیں۔ اسی واسطے تفسیر کبیر میں اس کے معنے تقدیر واندازہ کے لکھے ہیں۔ دوسری شہادت الْخَالِقُ الْبَارِئُ (الحشر: ۲۵) المصور تصویر تو ہر ایک چیز کی نظر آتی ہے۔ اس سے پہلے بری کی حالت ہے یعنی جیسے کوئی مصو ر سنگ مرمر کی بھدی شکل کو تراش خراش کر کے بناتا ہے۔ پھر اس بُری سے اندازہ ہوتا ہے ے جب وہ تم کو بلائیں اُن سے مُردے زندہ ہوتے ہیں ( یا وہ مردوں کو زندہ کرتے ہیں )۔ ہے اور اس کو سکھا دے گا کتاب اور دانائی کی بات اور تورات اور انجیل ۔ سے جس نے زمین کی سب کی سب چیزیں تمہارے ہی واسطے پیدا کیں ۔ ہے جو اندازہ کرنے والا تجویز کرنے والا، پیدا کرنے والا ہے، موجد ہے۔ (ناشر)