حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 497
حقائق الفرقان ۴۹۷ سُورَةُ الْأَعْرَافِ یہاں مومن مخاطب نہیں ۔ پھر دور کی صف میں کھڑا ہوا تو سن ہی نہیں سکتا۔ پھر ظہر وعصر کی نمازوں میں تو جہری قرآت نہیں ہوتی ۔ پس خلف الامام الحمد پڑھنے سے کیوں منع کرتے ہیں؟ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مؤرخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۰) لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ ۔ کفار مخاطب ہیں کہ مومن کے لئے ہدایت و رحمت ضرور ہے۔ ، پس اے کا فرو تم بھی سنو تو تمہارے لئے رحمت کا موجب ہو جائے ۔ الحمد خلف الامام کا مسئلہ یہاں نہیں ۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۶) ٢٠٦ - وَاذْكُرُ رَبَّكَ فِي نَفْسِكَ تَضَرُّعًا وَخِيفَةً وَدُونَ الْجَهْرِ مِنَ الْقَوْلِ بِالْغُدُوِّ وَالْأَصَالِ وَلَا تَكُنْ مِنَ الْغَفِلِينَ۔ ترجمہ۔۔ اور یاد کرتے رہو اپنے رب کی دل ہی دل میں عاجزی سے اور گڑ گڑا کر اور ڈر کر پست اور دھیمی آواز سے صبح اور شام اور غافلوں میں سے نہ ہو جانا۔ اور یاد کرتا رہ اپنے رب کو دل میں گر گڑانے اور ڈرنے اور پکارنے سے کم آواز بولنے میں صبح اور شام کے وقتوں اور مت رہ بے خبر - ( فصل الخطاب لمقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۲۸۱ حاشیه ) ٢٠٧ - إِنَّ الَّذِينَ عِنْدَ رَبِّكَ لَا يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِهِ وَيُسَبِّحُونَهُ وَلَهُ يَسْجُدُونَ - ترجمہ ۔ وہ لوگ تکبر نہیں کرتے جو تیرے رب کے مقرب ہیں اس کی عبادت سے اور اس کی تسبیح کرتے رہتے ہیں اور اسی کو سجدہ کیا کرتے ہیں۔ تفسير - وَلَهُ يَسْجُدُونَ ۔ اللہ کے فرماں بردار ہوتے ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۰)