حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 40 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 40

حقائق الفرقان لد۔ سُورَةُ آل عِمْرَان ۴۶- اِذْ قَالَتِ الْمَلَئِكَةُ يُمَرْيَمُ إِنَّ اللهَ يُبَشِّرُكِ بِكَلِمَةٍ مِّنْهُ اسْمُهُ الْمَسِيحُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ وَجِيْهَا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَمِنَ الْمُقَرَّبِينَ - ترجمہ ۔ جب کہا فرشتوں نے اے مریم ! اللہ تجھ کو خوش خبری دیتا ہے اپنے کلام سے ( ایک لڑکے کی ) اُس کا نام مسیح عیسی مریم کا بیٹا ہے وہ عزت دار ہے دنیا اور آخرت میں اور اللہ کے مقرب بندوں میں سے ہوگا۔ تفسیر - بِكَلِمَةٍ مِنْهُ - ملائکہ کہتے ہیں کہ ہم اپنی طرف سے نہیں کہتے بلکہ اس کلام کی نقل کرتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمیں پہنچے۔ كلمة بمعنے کلام آتا ہے۔ مسلمانوں کی بدقسمتی سے ان کی کتابوں میں لکھا ہے کہ کلمہ لفظ مفرد کو کہتے ہیں اس لئے وہ کلمہ بمعنی کلام سنکر حیران ہوتے ہیں۔ سنو! کلمہ متحمل خبر صدق و کذب کا نہیں ہوتا ۔ مگر خدا فرماتا ہے تمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدْقًا وَ عَدْلًا (الانعام: ۱۱۶) اور وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِينَ إِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُورُونَ ، وَإِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ الْغُلِبُونَ (الصفت: ۱۷۲ تا ۱۷۴) (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۳، ۳۴ مؤرخہ ۱۷ جون ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۹ ) بِكَلِمَةٍ مِنْهُ ۔ ہم تجھے اللہ کے کلام سے ایک بشارت سناتے ہیں۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۶) ۴۷- وَيُكَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَ كَهْلًا وَ مِنَ الصَّلِحِينَ - ترجمہ ۔ اور باتیں کرے گا لوگوں سے جھولے میں ( یعنی چھوٹی سی عمر میں ) اور عقل کے زمانہ میں (یعنی تیس برس کے اُدھر بھی ) اور نیکوں میں سے ہوگا۔ تفسیر وَيُكَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَ كَهْلًا اِس آیت پر لوگوں نے بے وجہ بحث کی ہے اور اس بے وجہ کی وجہ یہ ہے کہ بعض لوگوں کی طبیعتیں اعجوبہ پسند ہیں۔ حالانکہ بات صاف ہے کہ بعض لے تیرے رب کی بات پوری ہے سچائی اور انصاف میں ۔ ۲ اور بے شک ہمارے بھیجے ہوئے بندوں کے واسطے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ وہی ضرور فتح یاب رہا کریں گے۔ اور بے شک ہمارالشکر ہی غالب ہے۔ (ناشر)