حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 476
حقائق الفرقان ۴۷۶ سُورَةُ الْأَعْرَاف خلاف اور ہم نے بھلائی اور برائی پہنچا کر انہیں امتحان میں ڈالا۔ تو کہ باز آئیں۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۸) ١٧٠ - فَخَلَفَ مِنْ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ وَرِثُوا الْكِتَبَ يَأْخُذُونَ عَرَضَ هَذَا الأدنى وَيَقُولُونَ سَيُغْفَرُ لَنَا ۚ وَ إِنْ يَأْتِهِمْ عَرَضَ مِثْلُهُ يَأْخُذُوهُ أَلَمْ يُؤْخَذُ عَلَيْهِمْ مِيثَاقُ الْكِتٰبِ أَنْ لا يَقُولُوا عَلَى اللَّهِ إِلَّا الْحَقَّ وَ دَرَسُوا مَا فِيهِ وَالدَّارُ الْآخِرَةُ خَيْرٌ لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ أَفَلَا تَعْقِلُونَ - ترجمہ۔ تو پیچھے آئے اُن کے ایسے نا خلف جو وارث بنے کتاب کے وہ لیتے ہیں اس ادنیٰ دنیا کا مال اور کہتے ہیں کہ قریب ہی ہم کو معاف ہو جائے گا اور اگر ان کے پاس کوئی دنیوی چیز آوے اتنی ہی تو اس کو بھی لے لیں کیا ان سے اقرار نہیں لیا گیا تھا پکا جو لکھا ہوا کتاب میں ہے یہ کہ نہ بولیں اللہ پر سیچ کے سوائے کچھ اور ، اور وہ پڑھ چکے ہیں جو اس کتاب میں ہے اور آخرت کا گھر بہت ہی اچھا ہے ان لوگوں کے لئے جنہوں نے تقویٰ کیا تو کیا تم کچھ بھی نہیں سمجھتے۔ تفسیر ۔ اور ان کے بعد ان کے ایسے جانشین کتاب کے وارث ہوئے جو رشوت کے طور پر اس دنیا کا مال لیتے اور کہتے کیا پڑا ہے ہم بخشے جائیں گے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۸) ۱۷۳ - وَ إِذْ أَخَذَ رَبُّكَ مِنْ بَنِي آدَمَ مِنْ ظُهُورِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَ أَشْهَدَهُمْ عَلَى أَنْفُسِهِمْ اَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلَى شَهِدْنَا أَنْ تَقُولُوا يَوْمَ الْقِيمَةِ إِنَّا كُنَّا عَنْ هَذَا غُفِلِينَ - ترجمہ ۔ اور جب جب نکالتا ہے تیرا رب بنی آدم کی پشتوں سے ان کی اولا د کو تو ان کو ان کے نفسوں پر شاہد کرتا ہے کیا میں تمہارا رب ہوں یا نہیں تو وہ پکارا ٹھتے ہیں کہ جی ہاں ! جی ہاں ! ہم گواہ ہیں ایسا نہ ہو کہ کہہ دو انجام کے وقت کہ ہم تو اس سے بالکل بے خبر ہی تھے۔ تفسیر ۔ وَ اشْهَدَهُمْ - ہر ایک لڑکے کو جب ہوش آتا ہے تو وہ اپنے آپ پر گواہ ہوتا ہے کہ میں اپنا رب نہیں ہوں بلکہ ایک اور مدبر بالا رادہ ہستی ہے۔