حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 38 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 38

حقائق الفرقان سے بحمد اللہ محفوظ رہا۔ ۳۸ سُورَةُ آل عِمْرَان غرض خدا تعالیٰ جن کو نوازتا ہے ان کے لئے عالم اسباب کو بھی ان کا خادم کر دیتا ہے۔ زکریا اور مریم کے گھر میں جو اولاد ہوئی اس میں ایک اسباب پرست تعجب کر سکتا ہے پھر یہ تمثیل جس عروس عرب کے لئے ہے وہ بھی کسی کے لئے باعث تعجب ہو ۔ مگر یہ سب کچھ پیشگوئی کے ماتحت ہوا ۔ یہاں اِس آیت یت میں جو مریم کے صفات بیان کئے ہیں تو اس سے یہ مطلب نہیں کہ اور کوئی عورت ایسی نہیں گزری۔ بلکہ قرآن کریم کا قاعدہ ہے کہ جو مرض ہو اس کا علاج کرتا ہے جو مرض نہ ہو اس کا ذکر نہیں کرتا۔ احمق لوگوں نے سلمان پر کفر کا فتوی دیا تو خدا نے فرمایا وَمَا كَفَرَ سُلَيْن (البقرة: ۱۰۳) ایک عورت کی تہمت دی تو فر ما یا أَسْلَمْتُ مَعَ سُلَيْمن (النمل: ۴۵) حضرت مریم کو یہودیوں نے برا کہا تو فرمایا کہ ان کو خدا نے برگزیدہ کیا، پاک بنایا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۳، ۳۴ مورخه ۱۷ جون ۱۹۰۹ ء صفحہ ۵۹،۵۸) ۴۴- يُمَرْيَمُ اقْنُتِى لِرَبِّكِ وَاسْجُدِي وَارْبَعِي مَعَ الرَّاعِينَ - ترجمہ ۔ اے مریم ! تو فرمان بردار بن جا اپنے رب کی اور سجدہ کر اور جھکنے والی جماعتوں کے ساتھ تو بھی جھک۔ تفسیر ۔ وَاسْجُدائی ۔ یہودیوں میں رکوع تک تو نماز ہے سجدہ ایک الگ ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۳، ۳۴ مؤرخہ ۷ ارجون ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۹) ے اور سلیمان تو حق چھپانے والی باتوں سے کوئی تعلق نہ رکھتا تھا۔ اور میں ایمان لائی۔ اپنا معاملہ سپر د بحق کر دیا سلیمان کے ساتھ۔ (ناشر)