حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 469
حقائق الفرقان ٤٦٩ سُورَةُ الْأَعْرَافِ وَ رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۳۰۰) ۱۵۸- الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ الرَّسُولَ النَّبِيَّ الْأُمِّيَّ الَّذِي يَجِدُونَهُ مَكْتُوبًا عِنْدَهُمْ فِي التَّوْرَيةِ وَالْإِنْجِيلِ يَأْمُرُهُمْ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهُهُمْ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبِيثَ وَيَضَعُ عَنْهُمْ إِصْرَهُمْ وَالْأَغْلَلَ الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ فَالَّذِينَ آمَنُوا بِهِ وَ عَزَّرُوهُ وَنَصَرُوهُ وَاتَّبَعُوا النُّورَ الَّذِي أُنْزِلَ مَعَةً أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ - ترجمہ ۔ جو پیروی کریں گے اس خاص رسول کی جو نبی مکہ کا رہنے والا ہے جس کو وہ پائیں گے لکھا ہوا اپنے پاس توریت اور انجیل میں اُن کو حکم کرے گا نیک کام کا اور ان کو منع کرے گا برے کام سے اور ان کو حلال بتائے گا تمام پاکیزہ چیزیں اور حرام بتائے گا سب نا پاک اور بد نتیجہ چیزیں اور اتارے گا ان سے ان کے بوجھ اور وہ پھندے جو ان پر پڑے ہوں گے تو جو لوگ اس پر ایمان لائے اور اس کا ساتھ دیا اور اس کی مدد کی اور اتباع کی اس نور کی جو اس کے ساتھ اتارا گیا ہے تو یہی لوگ نہال و با مراد ہوں گے۔ تفسير وَ الْإِنْجِيلِ - ایک اعمال ۳ باب ۲۱ - ۲۲ آیت میں ۔ متی ۱۳ باب ۱۳، آیت ۔ یوحنا ا باب ۲۲ آیت ۔ يَأْمُرُهُم بِالْمَعْرُوفِ ۔ ایک پہچان پیشگوئی سے ہوتی ہے۔ دوسری تعلیم سے۔ چنانچہ اس کے اصول بیان فرمائے ۔ اخر ۔ بڑے عظیم الشان معاہدے کی خلاف ورزی سے جو عذاب آتا ہے۔ وہ نبی کریم کی متابعت سے ٹل گیا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۹) في التَّوْرَيةِ وَالْإِنْجِيلِ - باب ۱۸ - استثناء باب ۳۲۔ پیر میاه ۲۱ - یسیعیاه ۴۔ متی ۱۳ - ۳۱۔ اعمال ۳ باب ۲۲ - یوحنا ا - آیت ۲۲ - یسعیاہ ۵۴ - قرنتیوں ۷ ۔ باب ۴ - ۱۵ ۔ اصْرَهُم - رسم و رواج ۔ تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۵) ے اور میری مہر شامل ہے ہر چیز کو۔