حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 466 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 466

حقائق الفرقان ۴۶۶ سُورَةُ الْأَعْرَافِ ۱۵۰ - وَ لَمَّا سُقِطَ فِي أَيْدِيهِمْ وَ رَأَوْا أَنَّهُمْ قَدْ ضَلُّوا قَالُوا لَبِنْ لَّمْ يَرْحَمْنَا رَبُّنَا وَيَغْفِرْ لَنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَسِرِينَ ۔ ترجمہ ۔ اور جب شرمندہ ہوئے کہ بے شک وہ گمراہ ہو گئے تو لگے کہنے کہ اگر ہمارا رب ہم پر رحم نہ فرمائے اور ہمارے عیب نہ ڈھانپے تو بے شک ہم ہو جائیں گے خراب ۔ وو تفسیر - سُقِطَ فِي أَيْدِيهِمْ ۔ اس کے معنے ہیں ” ندامت ہوئی۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۰۸) ۱۵۱ - وَ لَمَّا رَجَعَ مُوسَى إِلى قَوْمِهِ غَضْبَانَ آسِفًا قَالَ بِئْسَمَا خَلَفْتُمُونِي مِنْ بَعْدِى اَعَجِلْتُمْ أَمْرَ رَبِّكُمْ وَ الْقَى الْأَلْوَاحَ وَ أَخَذَ بِرَأْسِ أَخِيهِ يَجُرُّهُ إِلَيْهِ قَالَ ابْنَ أُمَّ إِنَّ الْقَوْمَ اسْتَضْعَفُونِي وَ كَادُوا يَقْتُلُونَنِي فَلَا تُشْمِتُ فِي الْأَعْدَاءَ وَلَا تَجْعَلْنِي مَعَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ ۔ ترجمہ۔ اور جب واپس آیا موسیٰ اپنی قوم کی طرف غضب ناک ، افسوس کرتا ہوا، بھائی سے کہا کیا بری جانشینی کی تم نے میرے پیچھے کیا جلدی کی تم نے تمہارے رب کے حکم کی؟ اور رکھ دیں تختیاں اور پکڑا اپنے بھائی کا سرا سے کھینچنے لگا اپنی طرف ۔ ہارون نے کہا اے میرے ماں جائے بھائی ! لوگوں نے مجھے کمزور سمجھا اور مجھے مار ڈالنے لگے تھے تو تو مجھ پر مت ہنسا دشمنوں کو اور مجھے نہ کر دے مشرک قوم کے ساتھ۔ تفسیر ۔ غَضْبَانَ آسِفًا ۔ دیکھا انبیا علیہم السلام شرک سے کیسے بیزار ہوتے ہیں۔ یہا ہیں ۔ یہ لوگ اصول غليه کی طرف پہلے توجہ کرتے ہیں ۔ ٹمپرنس سوسائٹیاں۔ ہمدردی حیوانات کی سوسائٹیاں اسی لئے کامیاب نہیں ہوتیں کہ فروع کی طرف توجہ کرتی ہیں ۔ اعَجِلْتُمُ امْرَ رَبِّكُمْ - حضرت موسی نے اپنے جانے کا دن نہ گنا تھا اس لئے قوم کو سامری نے دھو کہ دیا کہ وہ وعدہ مقررہ پر نہیں آئے ۔ خدا بچھڑے میں آگیا۔ القی ۔ رکھ دیں۔ ابن ام ۔ ماں میں ایک خاص قسم کی محبت ہوتی ہے۔ پیار کے لئے اس کی طرف منسوب کیا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مؤرخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه (۱۰۹)