حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 458
حقائق الفرقان آگاہ ہوں (اور یاد کریں ) ۔ لد ٧٥ سُورَةُ الْأَعْرَافِ تفسیر۔ میں نے بار ہا سنایا ہے کہ مجرموں کی گرفتاری کا جناب الہی میں ایک وقت ہوتا ہے۔ ابن لیلی کی کچہری میں ایک شخص کو سزا دی گئی۔ اُس نے کہا کہ یہ میرا پہلا جرم تھا۔ سزا ہلکی دینی چاہیئے تھی۔ آپ نے سزا بڑھادی۔ وجہ یہ بتائی کہ اس نے جھوٹ بولا ہے۔ کیونکہ اگر یہ پہلی دفعہ کرتا تو پکڑا کیوں جاتا ۔ خدا نے خود فرمایا ہے۔ وَيَعْفُوا عَنْ كَثِيرٍ (الشوری: ۳) ۔ وَ لَقَدْ أَخَذْنَا - فرعون کی گرفتاری کا وقت آگیا۔ بالسنين - معلوم ہوا کہ قحط سالی اور کی پیداوار اس لئے ہوتی ہے۔ کہ لوگ ذکر الہی میں مشغول ہوں۔ خدا کی قدرتوں سے لوگ ایسے غافل ہیں کہ ہمارے حضرت صاحب فرماتے تھے کہ اگر کوئی شخص کہہ دے کہ امریکہ میں ایسی کل نکلی ہے جس سے درخت چلتے آتے ہیں۔ پتھر بولتے ہیں تو وہ مان لیتے ہیں مگر انبیاء کی نسبت ایسی بات سن کر صاف انکار کر دیتے ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مؤرخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۸) ١٣٢ - فَإِذَا جَاءَتْهُمُ الْحَسَنَةُ قَالُوا لَنَا هَذِهِ ۚ وَ إِنْ تُصِبْهُمْ سَيِّئَةٌ يَطَّيَّرُوا بِمُوسَى وَ مَنْ مَّعَهُ اَلَّا إِنَّمَا ظَهِرُهُمْ عِنْدَ اللَّهِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ - ترجمہ ۔ جب ان کو کوئی نیکی پہنچی کہنے لگے یہ تو ہمارا ہی حق ہے اور جب ان کو کوئی برائی پہنچی تو موسیٰ اور اس کے ساتھ والوں کی نحوست بتانے لگے۔ سن رکھو اللہ کے نزدیک تو بدشگونی ان ہی کی ہے لیکن وہ اکثر جانتے ہی نہیں ۔ تفسیر - يَطَّيَّرُوا بِمُولی ۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت بھی یہود نے کہا۔ منْ آتَانَا غَلَتْ سُعَارُنَا وَقَلَّتْ أَمْطَارُنَا ۔ طائر - خط حصہ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۸) لے یا بہتوں سے وہ معاف کر دیتا ہے۔ ۲۔ جب سے آپ ہمارے پاس آئے ہماری پیاس بڑھ گئی ہے اور بارشیں کم ہو گئیں ہیں۔