حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 455
حقائق الفرقان ۴۵۵ سُورَةُ الْأَعْرَافِ اس کے بعد اسپر بچولزم نے ثابت کر دیا ہے کہ تمام صداقتیں ہیں جن کا ذکر انبیاء و رسل کی پاک کتابوں میں ہے اور جن کے دکھانے والے انبیاء ورسل کے صادق اتباع ہمیشہ اور اب بھی موجود ہیں ۔ ساحروں کے سحر یعنی دھو کے بازوں کے ڈھکو سلے جہاں غیر واقعی طور پر اپنا جلوہ دکھاتے ہیں وہاں بڑے مرتا مرتاض ص یولی جن اور ان سب سے برن برتر جناب جنار الہی سے سے مؤید مؤید و منه منصور قوم انبیاء اء ورسل ورس اور ان کے مخلص اتباع کی حقیقت بھری آیات و معجزات دھو کے بازوں کے جھوٹ اور افتراء کو تباہ کر کے واقعات کا اظہار دنیا پر کر دیتے ہیں۔ مگر تم لوگ جو دنیا پرست ہو۔ اور جن کو کھانے، پینے، پہننے اور دیگر اغراض خسیسہ کے سوا اور کوئی مطلوب و مقصود نہیں۔ اس صداقت تک کیونکر پہنچ سکتے ہو۔ ایک نہایت لطیف اور ضروری نکتہ: میں نے اس مضمون کو قبل از نماز عشاء حضرت امام همام خلیفة اللہ مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں پیش کیا۔ آپ نے فرمایا۔ ان اعتراضوں کی اصل ہے معجزات اور خوارق کا انکار ۔ یہ لوگ اسی ایک مد میں ان تمام ہزاروں معجزات کو شامل کرتے ہیں جو ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ظہور میں آئے اور یہ لوگ اور ان کے دل و دماغ کے نیچری بھی بد قسمتی سے اسی قسم کے اعتراضوں یا وسوسوں میں مبتلا ہیں۔ اور جہاں کسی معجزہ کا ذکر ہوا اسے ہنسی اور ٹھٹھے میں اڑا دیا۔ اس وقت مناسب یہ ہے کہ ان تمام سوالات کا ایک ہی جواب بڑی قوت اور محدّی سے دیا جاوے کہ جس قدر معجزات اور خوارق انبیاء علیھم را انبیاء میھم السلام کے اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قرآن میں مذکور ہیں ان سب کے صدق اور حقیت کے ثابت کرنے کے لئے آج اس زمانہ میں ایک شخص موجود ہے جس کا یہ دعویٰ ہے کہ اسے وہ تمام طاقتیں کامل طور پر خدا تعالیٰ کی طرف سے عطا ئی ہیں۔ جو انبیاء علیہم السلام کوملی تھیں ۔ جو عجائبات خدا تعالیٰ نے حضرت ابراہیم اور موسی علیہما السلام کے ہاتھ پر منکروں کو دکھائے ۔ وہی عجائبات زندہ اور قادر خدا آج اس کے ہاتھوں پر دکھانے کو ہوئی علیه موجود اور تیار ہے۔ کوئی ہے جو آزمائش کے لئے قدم اٹھائے ؟ (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۹۸-۲۰۱) قَالَ الْقُوا ۔ پہلا پرچہ مباحثات میں دشمن کا ہو۔ ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ما ستمبر۱۳ ۱۹ صفحه ۴۵۵)