حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 449 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 449

حقائق الفرقان ۴۴۹ سُورَةُ الْأَعْرَافِ ہوتا ہے۔ چنانچہ فرمایا فَإِنَّهُ يَسْلُكُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ رَصَدًا ( الجن: ۲۸) (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۷) فَأَخَذْنَهُم بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ " ( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۳۱۲) ۹۹۰۹۸- أَفَأَمِنَ أَهْلُ الْقُرَى أَنْ يَأْتِيَهُمُ بَأْسُنَا بَيَاتًا وَهُمْ نَابِمُونَ - أَوَ أَمِنَ أَهْلُ الْقُرَى أَنْ يَأْتِيَهُم بَأْسُنَا ضُحَى وَهُمْ يَلْعَبُونَ - ترجمہ ۔ تو کیا محفوظ ہو گئے بستیوں والے کہ ان پر ہمارا عذاب آ پہنچے رات میں اور وہ سوتے ہوں۔ اور کیا بستیوں والے نڈر ہو گئے کہ ہمارا عذاب ان پر پھر دن چڑھے آ پہنچے اور وہ بے حقیقت کاموں میں مشغول ہوں ۔ تفسیر آفا مِنَ ۔ یہ تو کہتے ہیں کہ خدا غفور رحیم ہے۔ پر نہیں جانتے کہ وہ شدید العقاب بھی ہے۔ وَهُمْ نَا بِمُونَ ۔ ایک سانپ ہے جو سوئے ہوئے آدمی کو ڈستا ہے۔ پاس جو ہتھیار ہوا سے ہٹا لیتا ہے۔ وَهُمْ يَلْعَبُونَ ۔ پس عذاب الہی ایسے ہی لوگوں پر آتا ہے۔ استغفار کرنے والے۔ ڈرنے والے کو کوئی خطر نہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۷) ۱۰۰- أَفَآمِنُوا مَكَرَ اللهِ فَلَا يَا مَنْ مَكَرَ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْخَسِرُونَ - ترجمہ ۔ کیا وہ اللہ کی تدبیر سے بے خوف ہو گئے تو اللہ کی تدبیر سے تو کوئی بے فکر نہیں ہوتا مگر ٹوٹا پانے والی قوم ۔ تفسیر مگر الله - تدابیر الہی ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مؤرخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۷) ١٠١ - او لَمْ يَهْدِ لِلَّذِينَ يَرِثُونَ الْأَرْضَ مِنْ بَعْدِ أَهْلِهَا أَنْ لَوْ نَشَاءُ أَصَبْتُهُمْ بِذُنُوبِهِمْ وَ نَطْبَعُ عَلَى قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لَا يَسْمَعُونَ - ترجمہ ۔ کیا نہیں ہدایت کرتی یہ بات اُن لوگوں کو جو وارث ہوتے ہیں زمین کے مالکوں کے بعد ے تو وہ اس کے آگے اور پیچھے لگا دیتا ہے محافظ ہے تو پکڑا ہم نے ان کو بدلہ ان کی کمائی کا۔