حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 444
حقائق الفرقان マママ سُورَةُ الْأَعْرَافِ ۷۵- وَ اذْكُرُوا إِذْ جَعَلَكُمْ خُلَفَاءَ مِنْ بَعْدِ عَادٍ وَ بَوَّاكُمْ فِي الْأَرْضِ تَتَّخِذُونَ مِنْ سُهُولِهَا قُصُورًا وَ تَنْحِتُونَ الْجِبَالَ بُيُوتًا فَاذْكُرُوا الاءَ اللهِ وَلَا تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ - ترجمہ۔ اور وہ احسان یاد کرو کہ تم کو قائم مقام بنا دیا عاد کی قوم کے بعد اور تم کو جگہ دی خاص ملک میں بناتے ہو اس کی نرم زمینوں میں محل اور تراش لیتے ہو پہاڑوں میں گھر تو یاد کرو اللہ کی نعمتیں اور ملک میں شرارت اور فساد نہ پھیلاتے پھرو۔ تفسیر ۔ تَنْحِتُونَ الْجِبَالَ ۔ اس زمانے میں بھی امیر لوگ گرمیوں میں پہاڑوں پر چلے جاتے ہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۶) ۷۹،۷۸۔ فَعَقَرُوا النَّاقَةَ وَعَتَوا عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ وَقَالُوا يُصْلِحُ ائْتِنَا بِمَا تَعِدُنَا إِنْ كُنْتَ مِنَ الْمُرْسَلِينَ - فَأَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دَارِهِمْ جثِينَ - ترجمہ ۔ پھر انہوں نے اونٹنی کے پیر کاٹے اور اپنے رب کے حکم کی خلاف ورزی کی اور کہنے لگے اے صالح ! اب لاؤ تو ہم پر وہ جس کا تم ہم سے وعدہ کرتے تھے جب تم بھیجے ہوؤں میں سے ہو۔ تو ان کو زلزلے نے آلیا تو اپنے گھروں میں اوندھے پڑے ہوئے رہ گئے۔ تفسیر۔ فَعَقَرُوا۔ یہ ان کے کفر کا ثبوت ہے۔ عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ - قرآنی محاورے میں نہی بمعنے امر بھی آجاتی ہے۔ لا تَمَشُوهَا بِسُوءٍ۔ انتنا ۔ گناہ کر کے۔ پھر شوخی ۔ جنين - مرغی جب زمین کرید کریدا پنا سینہ رکھ دیتی ہے تو اسے جشم کہتے ہیں ۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰۶) فَعَقَرُوا الناقة - امیر حمزہ نے بھی ایک ناقہ حضرت علی کی ذبح کی تھی اور اس کا کلیجہ نکالا با وجود مسلمان ہو جانے کے ان کا کلیجہ چبایا گیا ۔ ( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۴)