حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 439 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 439

حقائق الفرقان ۴۳۹ سُورَةُ الْأَعْرَافِ و ۵۹،۵۸ - وَهُوَ الَّذِي يُرْسِلُ الرِّيحَ بُشْرًا بَيْنَ يَدَى رَحْمَتِهِ حَتَّى إِذَا أَقَلَّتْ سَحَابًا ثِقَالًا سُقْنَهُ لِبَلَدٍ مَّيْتٍ فَانْزَلْنَا بِهِ الْمَاءَ فَأَخْرَجْنَا بِهِ مِنْ كُلِّ الثَّمَرَاتِ كَذلِكَ نُخْرِجُ الْمَوْتَى لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ - وَالْبَلَدُ الطَّيِّبُ يَخْرُجُ نَبَاتُهُ بِإِذْنِ رَبِّهِ ۚ وَالَّذِي خَبُثَ لَا يَخْرُجُ إِلَّا نَكِدًا كَذَلِكَ نُصَرِّفُ الْآيَتِ لِقَوْمٍ يَشْكُرُونَ - ترجمہ۔ وہی اللہ ہے جو بھیجتا ہے ہوائیں خوشخبری لانے والی اس کی رحمت کی آگے آگے یہاں تک کہ جب اٹھا لاتی ہیں بوجھ دار بادلوں کو ہوائیں تو ہم اُسے ہانک دیتے ہیں مردہ شہر کی طرف پھر ہم برساتے ہیں بادل سے پانی پھر پانی کے ذریعہ سے پیدا کرتے ہیں ہر ایک قسم کے پھل ۔ اسی طرح ہم زندہ کر دیں گے مردوں کو تاکہ تم یاد کرو۔ اور جو بستی پاکیزہ ہے اس کے درخت پیدا ہوتے ہیں اس کے رب کے حکم سے اور جو خراب ہے ( یعنی زمین ) تو اس سے کچھ نہیں پیدا ہوتا مگر ناقص ہی ۔ اسی طرح ہم پھیر پھیر کر بیان کرتے ہیں اپنی آیتیں اس قوم کے لئے جو شکر گزار ہیں ۔ تفسیر - يُرسل الريح - زمانہ بعثت نبوت بہار کا وقت ہوتا ہے ۔ جو جو کچھ کسی کے اندر ہو۔ باہر نکلتا ہے۔ جوب نکدا۔ وقت سے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰۶) ٦٠ - لَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلى قَوْمِهِ فَقَالَ يُقَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَهِ غَيْرُهُ إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ - ترجمہ۔ تحقیق ہم نے بھیجا نوح کو اس کی قوم کی طرف تو اس نے کہا اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو کوئی نہیں تمہار اسچا معبود اس کے سوائے۔ میں ڈرتا ہوں تم پر ایک بڑے دن کے عذاب سے۔ تفسير - مَا لَكُمْ مِنْ الهِ غَيْرُه - یہ تمام انبیاء کا اجماعی مسئلہ ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ بدو غیرہ أَخَافُ عَلَيْكُمْ ۔ اس قوم میں شفقت علی خلق اللہ کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم طائف گئے ۔ ایک نمبردار سے کہا۔ میں چند باتیں پہنچانی چاہتا ہوں۔ اس